ستمبر میں لوڈشیڈنگ کا تقریباً خاتمہ __ چیئرمین سی پیک جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ تھر بلاک ٹو میں 330 میگاواٹ کے ایک اور پاور پلانٹ پر کام بھرپور انداز میں جاری ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں

لانچ کردہ تھل نوا حبکو مشترکہ منصوبے میں 500ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی طور پر 305 افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں، سی پیک کے تحت اس منصوبے کا فنانشل کلوزنگ ستمبر میں متوقع ہے۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران سے ملاقات کی اور خطے کی مجموعی سیکورٹی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹرز لاہور کا دورہ کیا اور وہاں سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران سے ملاقات کی۔ کور ہیڈکوارٹرز لاہور پہنچنے کے موقع پر کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے چیف آف آرمی اسٹاف کا استقبال کیا۔اس موقع پر شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ اس ملاقات کے دوران سابق فوجی افسران و سربراہان جنرل (ر) جہانگیر کرامت، جنرل (ر) احسن سلیم حیات، جنرل (ر) طارق مجید، جنرل (ر) راشد محمود، جنرل (ر) راحیل شریف بھی موجود تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پیشہ وارانہ معاملات، خطے میں سیکورٹی صورتحال، امن و استحکام کے ثمرات کو بہتر بنانے کے اقدامات اور چیلنجز اور مواقع سمیت وسیع معاملات پر سیرحاصل تبادلہ خیال کیا۔ آخر میں شرکا نے مختلف تجاویز شیئر کیں اور اس اہم تبادلہ خیال پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا تھا اور عید اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں اور افسروں کے ساتھ منائی تھی۔ اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجودہ نے کہا تھا کہ ہم دشمن کے عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں کہ وہ پاکستان اور خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے تاہم پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.