ہم چاہتے ہیں ’مسلم دُنیا‘ کو اب پاکستان لیڈ کرے۔۔!!سعودی عرب سمیت بڑے بڑے عرب ممالک کی چھٹی، چین نے بڑا پیغام بھجوا دیا، عمران خان تیاری کرنے لگے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چین چاہتا ہے کہ پاکستان مسلم دنیا کو لیڈ کرے۔تفصیلات کے مطابق چین ہر موقع پر پاکستان کی حمایت میں آواز بلند کرتا ہے۔ایک بار پھر چین نے پاکستان کی حمایت میں آواز بلند کی ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چین چاہتا ہے کہ مسلم ممالک میں واحد ایٹمی ملک پاکستان مسلم ممالک کو لیڈ

کرے۔اس وقت میڈیا پر یہ باتیں گردش کر رہی ہیں کہ چین خطے میں ایک نیا بلاک بنانے جا رہا ہے اور چین کا ایران کی طرف جھکاؤ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔بیجنگ تہران کے ساتھ 400 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے حوالے سے 25 سالہ اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب ہے۔چین کے پاس خطے میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کے لیے مسلم ممالک میں اپنی اہمیت بڑھانے کا اہم موقع ہے ۔ پاکستان نے سعودی عرب کے دباؤ پر کوالالمپور سمٹ میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔جس پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کچھ دوستوں کو قائل کرنے کے لیے وقت درکار تھا، انکا خدشہ تھا کہ او آئی سی سے متبادل بلاک بنایا جا سکتا ہے ، پاکستان نے مسلم امہ کو تقسیم ہونے سے بچانے کے لیے یہ فیصلہ کیا ۔ او آئی سی کے کم فعال کردار پر ملائشیاء ، ترکی، انڈونیشیا ، قطر، ایران ، شام ، یمن اور لبنان سمیت متعدد مسلم ممالک کو تحفظات ہیں ۔ ذرائع کے مطابق انہی تحفظات کے باعث کولالمپور سمٹ کو متبادل پلیٹ فارم کے طور پر دیکھا جا رہا تھا

Sharing is caring!

Comments are closed.