عمران خان ایک عظیم لیڈر ہے ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے ۔۔۔۔ سری لنکن وزیراعظم مہنداراجا پاکسے نے وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سری لنکا کے وزیراعظم مہنداراجا پاکسے نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی فون کال اورنیک خواہشات پر شکر گزار ہوں ۔وہ ایک عظیم لیڈر ہیں اور میں مستقبل میں پاکستان کا شاندار مستقبل دیکھ رہا ہوں سری لنکا کے وزیراعظم مہنداراجا پاکسے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام

میں کہاہے کہ دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ اعلیٰ سطح دورو ں کا منتظر ہوں،باہمی دوروں سے دوطرفہ دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر ملائیشیا کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کا شکریہ ادا کر دیا۔وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدمات کو ایک سال مکمل ہونے پر ڈاکٹر مہا تیر محمد کا 8 اگست کو ایک تقریب میں کشمیریوں کی حمایت اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کے خلاف بولنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔واضح رہے کہ 04 فروری2020ء کو جب وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا کا دورہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ے کہا کہ میں کہنا چاہتا ہوں کہ میں بہت افسردہ تھا کہ دسمبر کے وسط میں کوالالمپور میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت نہ کرسکا۔وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان کے بہت قریب ہمارے کچھ دوستوں کو یہ محسوس ہوا کہ شاید یہ کانفرنس امہ کو تقسیم کردیگی، جو واضح طور پر ایک غلط فہمی تھی ،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ درست ہے، خاص طور پر ہم نے دیکھا کہ بھارت نے مسئلہ کشمیر کی حمایت کرنے پر ملائیشیا سے پام آئل درآمد نہ کرنے کی دھمکی دی ہے، (لہٰذا) پاکستان اس کی تلافی کی بھرپور کوشش کریگا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.