پاکستانی خفیہ ایجنسی کی مدد سے چین نے لداخ میں قبضہ کیا،ایسی رپورٹ جس نےبھارتیوں کے ہوش اڑ ادئیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک )امریکہ کی ایک انٹیلی جنس رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی نے چین کو لداخ پر قبضے کے لیے پورا ہوم ورک کر کے دیا تھا ۔ چین کو پاکستانی ایجنسی نے تمام معلومات فراہم کیں جس کی مدد سے

چین نے لداخ پر قبضہ کیا ۔ امریکی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی نے چین کی مدد کی جس کی وجہ سے چین نے لداخ پر قبضہ کیا ۔ امریکی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کی لوکیشن ، ان کا مورال اور لڑائی کی صورت میں وہ کتنا آگے تک جا سکتے ہیں ان کی تیاری کس لیول کی ہے وہ کب آئیں اور آگے کیا ہو گا بھارتی فوج کے حوالے سے چھوٹی سے چھوٹی معلومات پاکستان نے چین کو فراہم کی ۔ رپورٹ کے مطابق چین ٹیکنیکل انٹیلی جنس کے طور پر تو بہت آگے ہے لیکن جہاں سوال ہیومن انٹیلی جنس کا آتا ہے تو اس میں پاکستان کا کوئی مقابلہ نہیں ۔ چین کو پاکستان کی ضرورت پڑی تو پاکستان نے ان کوایسی ایسی حساس معلومات نکال کر دیں جنہیں نکالنا چین کے لیے مشکل ہوتا ان معلومات کی بنیاد پر چین نے اپنی فوج کی تعیناتی کی اور لداخ پر قبضہ کر لیا ۔ رپور ٹ کے مطابق پاکستان نے وادی کا بدلہ لداخ پر چین کا قبضہ کروا کر لیا ۔ اس طرح پاکستان نے کچھ نہ کر کے بہت کچھ کر دیا۔ ساتھ ہی پاکستان نے سکردو میں فوجی مشقیں شروع کر دیں ہیں

Sharing is caring!

Comments are closed.