یہ ہے لاڈو رانی کی اصلیت : غریبوں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والی مریم نواز نے چند روز قبل ایک مشہور سٹور سے جو سینڈل خریدے اُنکی قیمت کیا ہے ؟ ہوش اڑا دینے والی تصاویر پر مبنی خبر

لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی کی سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں پہنے ہوئے ان کے جوتوں نے سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز کردیا ہے۔ مریم نواز نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تازہ ترین تصویر پوسٹ کی جس

میں انہوں نے مشہور برانڈ “ڈیور” کے جوتے پہن رکھے تھے، سوشل میڈیا پر ایک صارف نے ان کی تصویر ، جوتوں کی تصویر اور ڈیور کی ویب سائٹ پر موجود اس جوتے کی قیمت کا سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔ انہوں نے تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ” ہماری ایلیٹ کلاس کی کہانی ہے جو بھوک اور پیاس سے مارے پاکستانیوں کے حق کیلئے آواز اٹھاتے ہیں، مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے اپنی تازہ ترین تصویر شیئر کی ہے جس میں دنیا کے مہنگے ترین برانڈ کے سینڈل پہنے ہوئے ہیں، جن قیمت اس وقت621 امریکی ڈالر ہیں جو پاکستانی روپے میں 1 لاکھ سے زائد بنتی ہے”۔ ایک اور صارف نے ان کی ٹویٹ پر لکھا کہ مریم نے یہ جوتے سیل میں نہیں خریدے ان جوتوں کی اصل مالیت 1100 امریکی ڈالر یعنی 2 لاکھ روپے پاکستانی ہے۔ اس بحث میں مسلم لیگ ن کے حمایتی ٹویٹر صارفین کا موقف ہے کہ تصویر میں سے صرف جوتوں پر توجہ دینے والے اسی قابل ہیں جبکہ ان کے مخالفین کا کہنا ہے کہ غریب ملک پاکستان کے لیڈران کوعوام کا کتنا درد ہےیہ ان تصاویر میں دکھ رہا ہے۔ اس بحث میں مسلم لیگ ن کے حمایتی ٹویٹر صارفین کا موقف ہے کہ تصویر میں سے صرف جوتوں پر توجہ دینے والے اسی قابل ہیں جبکہ ان کے مخالفین کا کہنا ہے کہ غریب ملک پاکستان کے لیڈران کوعوام کا کتنا درد ہےیہ ان تصاویر میں دکھ رہا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.