بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے کا جگرہ صرف کپتان کے پاس ہے ۔۔۔!!! وزیراعظم عمران خان نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم کے مشیربرائے پارلیمانی امور ڈاکٹربابر اعوان کا کہنا ہے کہ پہلی دفعہ ایسے شخص کی حکمرانی ہے، جس سے بڑے مافیا ڈرتے ہیں ، بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے والا وزیراعظم عمران خان ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیربرائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے خطاب میں کہا کہ پہلی دفعہ

ایسے شخص کی حکمرانی ہے، جس سے بڑے مافیا ڈرتے ہیں ، عمران خان کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کے پاسپورٹ کی عزت بحال ہوئی ۔ ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اے پی سی نہ پہلے کامیاب ہوئی نہ اب ہوگی ، اپوزیشن کا ایجنڈا چور دروزاے سے کرسی ہے ، بڑا کھلاڑی ہمارا وزیراعظم ہے اب ملک سے کوئی کھیل نہیں چلے گا۔وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور نے کہا کہ بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں میں ڈالنے والا وزیراعظم عمران خان ہے ، ایک وزیراعظم وہ تھا جو مودی کو گھر لایا ، اماں کیلئے ساڑھیاں تحفےمیں دیں، نواز دور میں مودی کی امیگریشن ہوئی نہ ویزا لینے کی ضرورت پیش آئی ۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا نے دیکھا را کا چیف اور جندال اندر تھے اور ہمارے ادارے سڑک پر ، اب سب ادارے ایک پیج پر ہیں ، عمران خان سے ٹرپل پلس این آراو مانگا جا رہا ہے ، جنہیں آدھے ملین ووٹ نہیں ملے وہ ملین مارچ کہاں سے کریں گے۔ڈاکٹربابر اعوان نے مزید کہا کہ جمہوریت مستحکم ہے، 5 سال پورے کریں گے، ہر بات پر ریاست کو طعنے دینے والے کس کی خدمت کرتے ہیں؟

Sharing is caring!

Comments are closed.