بریکنگ نیوز: ہائیکورٹ کا دبنگ حکم آگیا۔۔!! لاہور کے بعد پنجاب کے دو بڑے شہروں میں نئی پابندی لگادی

لاہور (ویب ڈیسک) ہائیکورٹ کا دبنگ حکم آگیا، لاہور کے بعد پنجاب کے دو بڑے شہروں میں نئی پابندی عائد کردی۔ لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کے بعد فیصل آباد ،گوجرانوالہ میں بھی پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔ عدالت نے ابوذر سلمان خان نیازی ایڈووکیٹ کی درخواست پر حکم جاری کیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں مالز اور شاپنگ سینٹرز میں پولی تھین بیگز کے استعمال کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ سلمان نیازی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ پولی تھین بیگز سے نکاسی کا سسٹم متاثر ہو رہا ہے، محکمہ ماحولیات عدالتی حکم پر عمل نہیں کر رہا۔ جسٹس شاہد کریم نے کہا ڈی جی ماحولیات عدالتی حکم پر من وعن عمل کروائیں، پولی تھین بیگز نظر نہیں آنے چاہئیں، عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں پولی تھین بیگز پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔یہ فیصلہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی سربراہی میں ہونے والے اہم اجلاس میں ہوا۔ وزیراعلیٰ نے وزیر بلدیات و قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کردی ہے۔کمیٹی پولی تھین بیگز پر پابندی لگانے کے حوالے سے جامع سفارشات پیش کرے گی جبکہ اس ضمن میں قانون سازی بھی کی جائے گی۔اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے۔اجلاس میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی اور دیگر شہروں میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ نے لاہور اور دیگر بڑے شہروں کی صفائی کے موثر انتظامات نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت بڑے شہروں کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ رقم ادا کرنے کے باوجود کوڑا کرکٹ کا نظر آنا افسوسناک ہے، صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے موثر انداز میں کام کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ لاہور کی سڑکوں پر کوڑا کرکٹ کی موجودگی متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ صفائی کے بارے میں شہریوں میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے مہم بھی چلائی جائے، مجھے نتائج چاہئیں اور صفائی نظر آنی چاہیے۔ کام نہ کرنے والے افسر وں اوراہلکاروں سے بازپرس ہوگی۔ صوبائی وزیربلدیات محمد بشارت راجہ، سیکرٹریز بلدیات، توانائی، کمشنر لاہور ڈویژن، اسپیشل سیکرٹری خزانہ، چیف ایگزیکٹو آفیسر اربن یونٹ، ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اوراعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.