بریکنگ نیوز: نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے

لاہور(ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے وارنٹ جاری کر دئیے جبکہ میر شکیل الرحمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20اگست تک توسیع کردی گئی ۔میر شکیل الرحمان کو کورونا وائرس کے خدشات کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ کیا گیا۔ عدالت نے میرشکیل الرحمان

کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22اگست تک توسیع کر دی۔عدالت میں نیب کے پیش کردہ ریفرنس میں نواز شریف کے پیش نہ ہونے ان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردئیے گئے جبکہ کیس میں نامزد سابق ڈائریکٹر ایل ڈی اے فیض ہمایوں اور بشیر احمد کے پیش ہونے پر ان کی حاضری مکمل کرکے ریفرنس کی سماعت 20اگست تک ملتوی کردی گئی۔احتساب عدالت نے ایل ڈی اے سٹی سکینڈل میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے کیس کی سماعت 19 اگست تک ملتوی کردی۔ کورونا کی وجہ سے احد چیمہ کو عدالت میں پیش نہ کیا گیا جس پر عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ میں19اگست تک توسیع کر دی۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نےحکومت سے مطالبہ کیاہے کہ اس سال کشمیر کے یک نکاتی ایجنڈے پر اوآئی سی کااجلاس اسلام آبادمیں بلایا جائے،حکومت نے بہت وقت ضائع کردیا، اب اسے مزید وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے کیونکہ ان کے پاس اب زیادہ وقت نہیں رہا،ایک منٹ کی خاموشی نہیں،خاموشی کو توڑادو اور دنیا کو کشمیریوں پر ہونے والے مظالم سے آگاہ کیا جائے،جب تک آپ دشمن کو دوست سمجھتے رہیں گے ، نقصان اٹھائیں گے، حکومت جہاد کا اعلان کرے ، قرار دادیں کوئی راستہ نہیں ، اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سینکڑوں قرار دادیں پاس کر چکی ہے،کشمیر ہائی وے کے نام کو بحال کیا جائے ،سری نگر ہائی وے نام رکھنا ہے تو کسی دوسری سڑک کا رکھ لیں کشمیریوں نے اس کو مسترد کردیاہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شاہراہ دستور پر ڈی چوک میں ہونے والے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئےسینیٹرسراج الحق نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کی تحریک جاری رہے گی ، 5 اگست2019 ءکے بعد بارہ ماہ سے کشمیر میں ڈبل لاک ڈاؤن اور نسل کشی ہورہی ہے،30 ہزارسے زائد کشمیری نوجوان جیلوں میں ہیں ،کشمیر اس وقت چاروں طرف سے محاصرے اور دنیا کی بڑی جیل کا منظر پیش کر رہاہے،کشمیر کو جیل خانہ بنانے میں پاکستان کے حکمرانوں کا بھی ہاتھ ہے،بھارت کو ایل او سی پر باڑ لگانے کی اجازت پرویز مشرف نے دی ،امریکہ میں ایک سیاہ فام پولیس کے ہاتھوں قتل ہوتاہے تو پورا امریکہ اٹھ کھڑا ہوتاہے مگر کشمیر میں ہرروز قتل عام کے باوجود کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی، اسلام آباد سنگ مرمر کا قبرستان بن چکاہے یہاں بڑے بڑے لوگ رہتے ہیں مگر یہ انتہائی چھوٹے اور غیر سنجیدہ لوگ ہیں ،آٹھ ماہ تک کشمیر کمیٹی کا کوئی چیئرمین نہیں تھا،پہلے فخر امام کو کمیٹی کا چیئرمین بنایا اور جب انہوں نے کام شروع کیا تو ان کو بدل دیا،آج تک پاکستانی حکمرانوں کی ایک ہی پالیسی رہی ہے یہ بڑے بڑے نعرے لگاتے ہیں اور پھر ہر بات اور وعدے کو بھول جاتے ہیں،عمران خان نے اقوام متحدہ میں تقریر کرنے کے بعد واپس آ کر جنرل گریسی کی پالیسی پر چلتے ہوئے اعلان کیا کہ جو کشمیر کی طرف جائے گا وہ پاکستان کا غدار ہوگا، حکومت جو اچھل کود کر رہی ہے یہ کشمیر کی آزادی کے لیے نہیں بلکہ قوم کو دھوکہ دینے کے لیے ہے،ان حکمرانوں کے آنے کے بعد معیشت تباہ اور معاشی نظام درہم برہم ہوگیاہے یہ کہتے ہیں کہ معیشت مضبوط ہوگی تو کشمیر آزاد ہوگا،افغان قوم نے چالیس ممالک کی افواج نیٹو اور امریکی فوج کو شکست دی اور آخر امریکہ کو مذاکرات کی میز پر آنا پڑا ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.