نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کچا چٹھا کُھل کر قوم کے سامنے آگیا

لاہور (ویب ڈیسک) نیب نے ن لیگ کی رہنما مریم نواز کو سوالنامہ بھجوا دیا۔ نیب لاہور نے مریم نواز سے 1440 کنال اراضی کی رسیدیں مانگ لیں، مریم نواز کو تمام دستاویزات 11 اگست کو ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے،مریم نواز کو اراضی سے متعلق تفصیلات جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب کی جانب سے سوالنامے میں کہا گیا ہے کہ اراضی کی خریداری پر کتنا ٹیکس اور کتنی ڈیوٹی دی مکمل تفصیلات فراہم کریں،حاصل کی گئی زمین کس مقصد کیلئے استعمال کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کو بھی طلب کر لیا،نیب نے مریم نواز کو 11 اگست کو طلب کیا ہے ۔نیب کی جانب سے مریم نواز کو لاہور آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے،مریم نواز کو رائے ونڈ میں 200 کنال زمین کی انکوائری سے متعلق طلب کیا گیا،مریم نواز نے 200 کنال زمین 2013 میں خریدی،مریم نواز سے دوران تفتیش آمدن کےذرائع پوچھے جائیں گے۔ مریم نواز کو نیب نے پہلے بھی گرفتار کیا تھا تو ہم نواز شریف کی بیماری کی وجہ سے مریم نواز کو ضمانت ملی تھی ۔مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے مریم نواز کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ اب نیب نے مریم نواز کو دوبارہ طلب کیا یے, عید کی چھٹیوں کے بعد نیب متحرک ہو گیا ہے جبکہ اپوزیشن جماعتیں نیب کے خاتمے کا پروگرام بنا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ چوھدری شوگر ملز کیس میں نیب نے مریم نواز اور یوسف عباس کو گرفتار کیا تھا جنہیں بعد میں عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا ہے، نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں سات برس قید کی سزا کاٹ رہے تھے وہاں سے نیب نے نواز شریف کو بھی گرفتار کر کے عدالت پیش کیا تھا، نواز شریف کے جسمانی ریمانڈ کے دوران انکی طبیعت خراب ہو گئی اور پھر وہ عدالتی حکم کے بعد لندن چلے گئے، نواز شریف ابھی تک لندن میں ہی ہیں، جبکہ مریم نواز لاہور میں ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.