مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کو ہر ماہ بیرون ملک سے 20 لاکھ روپے کس چیز کے آتے ہیں ؟ حیران کن انکشاف

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے برطانوی شہریت ترک کرنے کا کہا تو 2 سیکنڈز سے زیادہ وقت نہیں لگاؤں گا۔ایک انٹرویو میں زلفی بخاری نے کہا کہ ہمارے اگلے 8 سال پاکستان کے لیے بڑے بہترین ہوں گے،

اس سے پہلے ہم کہیں نہیں جا رہے، 8 سال کے لیے اپوزیشن کوئی نوکری ڈھونڈ لے اور کام کرے، بہت ہو گیا ملک کو لوٹنا، کچھ اب محنت بھی کرلے۔دہری شہریت رکھنے والے مشیروں اور معاونین خصوصی پر تنقید کے حوالے سے زلفی بخاری نے کہا کہ ہم پر الزام لگائے جاتے ہیں کہ یہ تو پہلا موقع ملے گا بھاگ جائیں گے۔ میں پاکستان میں ہوں، وہ خود لندن بھاگا ہوئے ہیں، میں پاکستان میں ہوں اور ان کے بچے باہر بھاگے ہوئے ہیں،میں پاکستان میں ہوں اور ان کے اقامے نکل رہے ہیں، دہری شہریت کے مسئلے پر خواجہ آصف کی تقریر سے وہ ان کی بات نہیں مان لیں گے بلکہ اس بارے میں فیصلہ باقاعدہ بحث کے بعد ہونا چاہیے۔ خواجہ آصف کو بیرون ملک سے ہر مہینے 20 لاکھ روپے کس بات کے آرہے ہیں، میرا تو پورا کاروبار بیرون ملک ہے، ان کے کس بات کے پیسے آرہے ہیں، ایسا کون سا کام وہ کرتے ہیں جو بتا نہیں سکتے۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں میزبان نے اپنے تجزیئے میں کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال قابو میں ہے تاہم احتیاط کی ضرورت ابھی بھی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی نیب میں طلبی کیاعثمان بزدار کو ہٹانے کا بہانہ بنایا جارہاہے۔صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیرتیمور سلیم خان نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ دنیا میں کوئی حکومت ایسی نہیں جس سے غلطیاں نہ ہوئی ہوں، شبلی فراز نے ٹھیک کہا لیکن میرا نہیں خیال ان کایہ مطلب تھا کہ پراجیکٹ کرنا غلطی تھی۔ پراجیکٹ میں غلطیاں ہوئی ہیں یہی بات چیف منسٹر اور میں نے کہی ہے دنیا میں کوئی گورنمنٹ ایسی نہیں ہے جس سے غلطیاں نہ ہوئی ہوں ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.