ہوشیار باش۔۔۔ اتوار کے روز بارشوں کا کتنے سالہ ریکارڈ ٹوٹنے والا ہے؟ محکمہ موسمیات نے ہائی الرٹ جاری کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ملک بھر کے اکثر علاقے اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے ملک بھر میں جاری لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے عوام بارش کی دعائیں کر رہے ہیں ان حالات میں محکمہ موسمیات نے عوام کو بڑی خوشخبری سُنا دی ہے۔

شہرقائد میں مون سون بارشوں کا سلسلہ دراز ہو گیا، محکمہ موسمیات نے جمعہ سے اتوار کے دوران بارشوں کا امکان ظاہر کردیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہونے کاامکان ہے اور کراچی میں کل شام یا رات سے بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر سمیت دیگر مقامات پر بھی بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف مقامات پرتیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں تین روز کے دوران20سے40ملی میٹر تک بارش کاامکان ہے۔سندھ میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کی پیش گوئی پر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔پی ڈی ایم اے کی کراچی کے 6 اضلاع اور سندھ کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی ڈی ایم اے کو ہدایات جاری کر دیں۔الرٹ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات نے آج رات سے اتوار تک تیز بارشوں کی پیش گوئی کی ہے اس لیے بارشوں کے نقصانات سے بچنے ، جانی و مالی املاک کو بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔پی ڈی ایم اے نے ہدایات جاری کی ہیں کہ انتظامیہ متحرک رہے ، مشینری اور عملہ سڑکوں پر موجود رہے۔، تھرپارکر سمیت دیگر مقامات پر بھی بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف مقامات پرتیزہواو¿ں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں تین روز کے دوران20سے40ملی میٹر تک بارش کاامکان ہے۔سندھ میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کی پیش گوئی پر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.