گندی کتاب لکھنے والی ریحام خان پھر الزامات پر اُتر آئیں

لاہور(ویب ڈیسک) گندی کتاب لکھنے والی ریحام خان پھر الزامات پر اُتر آئیں۔ عمران خان مریم نواز اور شہباز شریف سے بہت زیادہ حسد کرتے تھے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اپنے سابق شوہر وزیراعظم پاکستان پر پھر الزامات لگا دیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ

عمران خان مریم نواز اور شہبازشریف سے بہت زیادہ حسد کرتے تھے۔ ایک آن لائن انٹرویو میں بات کرتے ہوئے سابق اہلیہ وزیراعظم عمران خان ریحام خان نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان مریم نواز اور شہبازشریف سے بہت زیادہ حسد کرتے تھے۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب مریم نواز امریکہ میں مشال اوبامہ کے ہمراہ تعلیم کے موضوع پر تقریر کر رہی تھیں تو میں نے عمران خان کو کہا کہ ٹی وی دیکھو لیکن وہ اتنا حسد کرتے تھے کہ اٹھ کر چلے گئے۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی شخص پاکستان کی نمائندگی کہیں بھی کرتا ہے تو ہم اس کو سنتے ہیں، وہ اپوزیشن جماعت کا ہو یا اپنی پارٹی، ہم اس کا سنتے ضرور ہیں، لیکن عمران خان اس قدر حسد کرتے تھے کہ انہوں نے مریم نواز کی تقریر تک نہیں سنی اور اٹھ کر چلے گئے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.