ویلکم مائی ڈئیر۔۔!! کل کونسی انتہائی اہم شخصیت دورہ پاکستان کیلئے پہنچ رہی ہیں؟ استقبال کی تیاریاں شروع

اسلام آباد (ویب ڈیسک) انتہائی اہم شخصیت کا کل ہو گا دورہ پاکستان، استقبال کی تیاریاں شروع۔ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کل اتوار کو انتہائی اہم شخصیت کا دورہ پاکستان ہو گا، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدروولکان بوزکیرکل پاکستان آئیں گے۔ وولکان بوزکیر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ

پر دورہ پاکستان کی تصدیق کردی،صدریواین جنرل اسمبلی وولکان بوزکیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کل پاکستان پہنچوں گا۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر کے دورہ پاکستان کے دوران انکی وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات ہو گی، جنرل اسمبلی کے صدر کا دورہ پاکستان پہلے طے تھا لیکن انہوں نے دورہ ملتوی کر دیا تھا،پہلے انہوں نے 26 جولائی کو پاکستان آنا تھا، دورہ پاکستان کی دعوت وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دی تھی۔ وولکن بوزکر نے لکھا کہ دورہ پاکستان فلائیٹس میں ٹیکنیکل مسائل کی وجہ سے ملتوی کیا۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی صدر کے دورے کے دوران پاکستانی حکام کی جانب سے کشمیر کا مسئلہ بھی اٹھایا جائے گا، بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کر دیا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سامنے بھارتی دہشت گردی کو بے نقاب کریں گے,،یو این اسمبلی کے صدر کے سامنے پاکستان کا مؤقف رکھوں گا،بنگلہ دیش کےساتھ ہم اچھے دو طرفہ تعلقات کے خواہاں ہیں ،ہم ماضی کی تلخیاں بھلا کراچھا مستقبل چاہتے ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے بتدریج اپنے ہمسایوں کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہو رہے ہیں بھارت ہندتوا سوچ کی وجہ سےدیگر علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کر رہا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.