عجمان کے کے بعد نجف میں بھی خوفناک آگ بھڑک اُٹھی

نجف (نیوز ڈیسک ) عراق کے شہر نجف میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے متعدد گوداموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آسمان پر سیاہ دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ تفصیلات کے مطابق عراق کے شہر نجف میں خوفناک آگ بھڑک اٹھنے کی اطلاعات ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے

مطابق شہر نجف میں آگ کھانے کے گوداموں میں لگی ہے۔اسلامک ریپبلک نیوز ایجنسی نے عراقی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہر نجف میں لگنے والی آگ گروسری اسٹورز میں لگی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق کم از کم 20 گودام اور گروسری اسٹورز آگ کی لپیٹ میں آئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی تک علم نہیں ہو سکا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق آگ بجھانے والے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا ہے۔نیوز رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ابھی تک کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں تاہم بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں عجمان کی ایک مارکیٹ میں شدید آگ بھڑک اٹھی تھی جو کئی دکانوں تک پھیل گئی۔ آخری اطلاعات کے مطابق فائربرگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف عمل تھا۔ ایک عہدیدار کے مطابق بدھ کی شام 6 بج کر 30 منٹ پر عجمان کے نئے صنعتی علاقے میں واقع عوامی مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔اس حوالے سے کچھ ویڈیو بھی سامنے آئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فائربرگیڈ عملہ اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں آگ بھجانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ آگ کی لپٹیں آسمان کی جانب بلند ہورہی ہیں۔عجمان کی مارکیٹ میں لگنے والی آگ سے متعلق بھی ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آگ کس وجہ سے لگی تاہم اس حوالے سے تحقیقات کی جاری ہیں۔ آگ کیوں لگی یہ معلومات تحقیقات کے بعد ہی سامنے آ سکیں گی.

Sharing is caring!

Comments are closed.