ٹک ٹاک سٹار جسے پرستار نوعمر لڑکی سمجھتے رہے، اس کی اصل عمر کیا ہے؟ جان کر بھی یقین نہ آئے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) مانچسٹر کی رہائشی سکینہ جبیں نامی لڑکی ٹک ٹاک پر بہت مقبول ہے، جو اپنی ویڈیوز میں تو ایک کم عمر لڑکی لگتی ہے لیکن گزشتہ روز اس نے اپنی اصل عمر بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا اور کوئی اس کی بات کا یقین کرنے کو تیار نہیں۔

ڈیلی سٹار کے مطابق سکینہ جبیں نے ٹک ٹاک پر ہی ایک ویڈیو میں بتایا ہےکہ ”لوگ ہمیشہ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میری عمر کتنی ہے؟ 22، 26یا 28۔ حالانکہ میری اصل عمر 35سال ہے۔سکینہ کے اس انکشاف نے ہر ایک کو حیران کر دیا اور سوشل میڈیا پر ایک بحث شروع ہو گئی۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ غلط کہہ رہی ہے۔ اس کی اصل عمر 35سال نہیں ہے۔ وہ زیادہ بتا رہی ہے جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ اس کی اصل عمر 35ہی ہے، جو وہ ہمیشہ میک اپ سے چھپائے رکھتی ہے۔ سکینہ کے کچھ مداحوں نے ویڈیو پر کمنٹس میں اس خوبصورتی اور دیرپا جوانی کا راز پوچھا تو اس نے بتایا کہ ”میں چہرے کی جھریوں سے بچنے اور اپنی جلد کو تروتازہ رکھنے کے لیے سکن روٹین کو فالو کرتی ہوں۔ اس میں میرے جینز کا بھی عمل دخل ہے کہ میں اصل عمر سے کم نظر آتی ہوں۔“ سکینہ جبیں نامی لڑکی ٹک ٹاک پر بہت مقبول ہے، جو اپنی ویڈیوز میں تو ایک کم عمر لڑکی لگتی ہے لیکن گزشتہ روز اس نے اپنی اصل عمر بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا اور کوئی اس کی بات کا یقین کرنے کو تیار نہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.