شاندار خبر: پاکستان اسٹاک ایکسچینج دنیا کی دوسری بہترین اسٹاک مارکیٹ قرار،100 انڈیکس 40 ہزار پوائنٹس کی سطح کو عبور کر کے ٹریڈنگ کا چار سالہ ریکارڈ ٹوڑ دیا

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا چار سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، پی ایس ایکس دنیا کی دوسری بہترین اسٹاک مارکیٹ بن گئی، 100 انڈیکس 40 ہزار پوائنٹس کی سطح کو عبور کر گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا چار سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں دو سو تراسی پوائنٹس

کا اضافہ ہوا اور اعشاریہ سات ایک فیصداضافے کے ساتھ چالیس ہزار ایک سو چھیاسٹھ کی سطح پر بند ہوا۔اسٹاک مارکیٹ میں چوبیس ارب مالیت کے بیاسی کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتہ کے چوتھے روزجمعرات کو بھی کاروبار حصص میں تیزی رہی اورسرمایہ کاروں کی جانب سے سرگرم شیئرز کی خریداری میں دلچسپی دیکھی گئی۔کاروبار حصص میں تیزی کے سبب ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس40400کی نفسیاتی سطح کو بھی عبور کرگیا لیکن ٹیلی کام،پاور اور سیمنٹ سیکٹر میں منافع کے حصول کیلئے سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت کے سبب 544پوائنٹس کی تیزی تک پہنچنے والی مارکیٹ 283پوائنٹس تک محدود رہ گئی۔100 انڈیکس 39900،40000اور 40100پوائنٹس کی نفسیاتی حدوں کو عبور کرگیا۔ کاروبار میں تیزی کے باعث مارکیٹ میں سرمایہ کاروںکو63ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔ جمعرات کو کاروبار کا آغازمثبت زون میں ہوا اور انڈیکس کاروبار کے دوران40426پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی پہنچاتاہم شیئرز مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں283.34پوائنٹس کی تیزی سی40166.12پوائنٹس پرپہنچ گیا ۔ مزید بتایا گیا ہے کہ کرونا بحران کے دوران بھی مسلسل بہترین کارکردگی کی وجہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو دنیا کی دوسری بہترین اسٹاک مارکیٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.