کے پی کے حکومت کا شاندار اقدام۔۔!! نصاب میں حضورؐ کی سوانح حیات شامل کرنیکا حکم

پشاور (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سرکاری سکولوں کے تدریسی نصاب میں نبی کریمﷺ کی سوانح حیات کے حوالے سے جامع مضامین شامل کرنے کی ہدایت کی ہے تا کہ طلباء و طالبات محسن انسانیت کی سیرت طیبہ سے صحیح معنوں میں شناسا ہو سکیں ۔

انہوں نے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں سکولوں کی سولرائزیشن اور صو بے میں سکولوں کی اپ گریڈیشن کے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے جبکہ غیر فعال سکولوں کو فعال بنانے اور سکولوں کی اپ گریڈیشن وغیرہ کے لئے حقیقت پسندانہ حکمت عملی اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ حتمی مقصد صوبے میں بچوں کی معیاری تعلیم تک رسائی یقینی بنانا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں محکمہ تعلیم کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے سرکاری سکولوں میں ضرورت کی بنیاد پر ڈبل شفٹ شروع کرنے کے حوالے سے درپیش مسائل فوری طور پر حل کرنے اور اس مقصد کے لئے سمری کابینہ کے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ وہ محکمہ تعلیم کے آئندہ اجلاس میں تمام مسائل پر واضح پیش رفت دیکھنا چاہتے ہیں ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.