این ڈی ایم اے کی کارکردگی سے سیاسی جماعتیں شرمندہ! 3 دن میں فوج نے کراچی والوں کی برسوں کی تکلیف کو ختم کردیا، سند ھ پر راج کرنے والے شرم سے پانی پانی

کراچی (نیوز ڈیسک)معروف گلوکار، اداکار، اور خود جہاز اڑا کر دنیا کا چکر لگانے والے پہلے پاکستانی فخر عالم نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) کی جانب سے کراچی کی صفائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ این ڈی ایم اے کراچی میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کو شرمندہ کرنے کا کوئی

موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے رہی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کراچی کی بارش سے قبل کی کچھ تصویریں اور این ڈی ایم اے کی صفائی کے بعد کی کچھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ آپ ہی بتائیے کہ کون سی تصاویرجمہوریت کی بہتر نمائندگی کررہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کراچی کی شیئر کردہ پہلے کی تصویریں اٹھارویں ترمیم کی موجودگی میں لی گئیں جبکہ بعد کی تصاویر وفاقی این ڈی ایم اے کی صفائی کے بعد لی گئی ہیں۔ایک صارف کا جواب دیتے ہوئے فخر عالم نے لکھا کہ 3 دن میں فوج نے کراچی کے شہریوں کی برسوں کی تکلیف کو ختم کردیا ہے۔فخر عالم نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں طنزیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ ڈئیر این ڈی ایم اے کراچی کی صفائی کو ہلکا لیں، کراچی میں موجود تمام سیاسی جماعتیں شرمندہ ہورہی ہیں اور کراچی والوں کے دل خوش ہورہے ہیں۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے این ڈی ایم اے کے چیئرمین کو ہدایت کی تھی کہ وہ کراچی کا دورہ کریں اور شہر کی صفائی شروع کردیں۔یاد رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی کا صوبائی سطح پر اپنا کوئی ڈھانچہ نہیں ہے۔ این ڈی ایم اے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے کام کرتی ہے، اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے ذریعے اپنی کارروایاں کرتی ہے۔دوسری جانب وزیراعظم کی ہدایت پر کراچی میں نالوں کی صفائی ،ایف ڈبلیو اونے تین بڑے نالوں میں 35 چوک پوائنٹس کھول دیئے، جن سے بیس ہزار ٹن سے زائد کچرا نکالاجا چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں مون سون بارشوں کے پیش نظر ایف ڈبلیو او کی جانب سے برساتی نالوں کی صفائی چوتھے روز بھی جاری ہے ، ایف ڈبلیو او ہیوی مشینری کے ہمراہ مصروف عمل ہے، کراچی کے بڑے نالوں کی 80فیصد صفائی ہوچکی ہے۔این ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے 3بڑے نالوں میں42مقامات پر چوک پوائنٹس تھے، جن میں سے بیشتر کو کلیئر کیا گیا، گجر نالہ کو 80فیصد ،کورنگی85فیصد اور مواچھ گوٹھ کو 75فیصد تک صاف کیا جاچکا ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ روزتقریباً 10ہزارٹن کچرانالوں سےنکالا گیا اب تک 3بڑےنالوں سے20ہزارٹن سےزائدکچرانکالاجاچکاہے۔گجر نالہ کو 80فیصد ،کورنگی85فیصد اور مواچھ گوٹھ کو 75فیصد تک صاف کیا جاچکا ہے۔کراچی میں نالوں کی صفائی پر شہریوں نے بھی اطمینان کا اظہار کیا تاہم بعض نالوں کے اطراف تجاوزات کی وجہ سے صفائی مہم میں مشکلات ہیں۔ترجمان کے مطابق ایف ڈبلیواو کو 8 اگست تک تینوں نالوں کی مکمل صفائی کاٹاسک دیا گیا ہے اور وزیراعظم کوروزانہ کی بنیادپرکام کی پیش رفت سےآگاہ کیا جارہا ہے۔دوسری جانب انتظامیہ کے مطابق اب بھی کئی مقامات ایسے ہیں جہاں پرنالوں کی صفائی ایک مشکل ٹاسک بنا ہواہے، سولجربازارمیں رہائشی علاقے سے گزرنے والا نالہ کچرے سے بھرا ہوا ہے، گلیاں تنگ ہونے کے باعث ایف ڈبلیواو کی بھاری مشنیری کی وہاں تک رسائی ممکن نہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.