مشہور شخصیت کی ائیر ہوسٹس بیوی رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ، پی آئی اے کے جہاز میں کیا گل کھلا رہی تھی ؟ لاہور سے حیران کن خبر

لاہور(ویب ڈیسک) پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس لاکھوں روپے مالیت کا سونا لندن اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی۔ پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز پر ائیر ہوسٹس بینش سلیم سونے کی چوڑیاں اور کڑے لے جارہی تھیں، ائیر ہوسٹس بینش سلیم کو اے ایس ایف اور کسٹم نے بھی کلئیر کردیا تھا

تاہم پی آئی اے کی ٹاسک فورس نے انہیں سونے کے ساتھ پکڑلیا اور جہاز سے آف لوڈ کر دیا۔بینش سلیم پی آئی اے پیپلز یونٹی کے جوائنٹ سیکرٹری علی عثمان کی بیوی ہیں، پی آئی اے انتظامیہ نے ائیر ہوسٹس بینش سلیم کو معطل کر دیا ہے اور ان کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.