بھکر : ساتھی کانسٹیبل کے ساتھ نازیبا حالت میں پکڑی جانیوالی لیڈی کانسٹیبل کو محکمے نے غلطی کی انوکھی سزا دے دی

بھکر (ویب ڈیسک) بھکر ضلع پولیس کی لیڈی کانسٹیبل (ذ) نے زہر پی کر اپنی زندگی ختم کرنے کی کوشش کی ، خاتون کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو بھکر منتقل کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق لیڈی کانسٹیبل (ذ) گزشتہ روز ساتھی کانسٹیبل کے ساتھ نازیبا حالت میں رنگے ہاتھوں پکڑی گئی تھی۔

واقعہ سامنے آنے کے بعد ایک اعلی افسر نے محکمہ کی بدنامی کے خوف سے گذشتہ روز دونوں کا نکاح بھی پڑھایا دیا تھا۔ مگر لیڈی کانسٹیبل زبردستی کے اس نکاح اور بدنامی سے بہت مایوس تھی ۔ اسی بناء پر (ذ) نے اپنی زندگی ختم کرنے کے لیے زہر پی لیا ۔ مذکورہ لیڈی کانسٹیبل کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ واقعہ کا کوئی مقدمہ ابھی تک درج نہیں ہو سکا اور ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس اب بھی پیٹی بند بہن بھائی کو بچانے کے لیے سرگرم ہے ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.