لوڈ شیڈنگ کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ! چین اور پاکستان نے مل کر ایک اور میدان مار لیا، پاکستانیوں کے لیے خوشخبری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان میں چین کے سفیر یائو جنگ نے کہاہے کہ چائنہ اور پاکستان نے ایک اور کامیابی حاصل کی ہے،دونوں ممالک پرائیویٹ سیکٹر کو بھی سپورٹ کررہے ہیں ،ہم نجی سیکٹرز کو بھی پاکستان اور چین کی شراکت داری میں حصہ دار بنانا چاہتے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے

ہوئے چینی سفیر نے کہاکہ چائنہ اور پاکستان نے ایک اور کامیابی حاصل کی ہے، دونوں ممالک پرائیویٹ سیکٹر کو بھی سپورٹ کر رہے ہیں، گزشتہ ہفتے وزیر اعظم عمران خان دس چائنیز کمپنیز سے ملے ۔سفیر نے کہاکہ پاکستان نے چائنیز کمپنیز کو خوش آمدید کہا، پاکستانی حکومت کی پرائیویٹ سیکٹر کو سہولت کاری قابل ستائش ہے، ہر کوئی جانتا یے ترقی کی راہ پر دونوں ممالک کی حکومتیں اور عوام مِل کر کام کر رہے ہیں۔چینی سفیر نے کہاکہ ہم نجی سیکٹرز کو بھی پاکستان اور چین کی شراکت داری میں حصہ دار بنانا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کے گزستہ سال چینی دورے کو سراہتا ہوں، آپ پاکستان کو اٴْس سمت میں ڈال رہے ہیں جس کی حکومتِ پاکستان کو ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک کی جانب سے بجلی کی قلت پر قابو پانے کے لیے سی پیک کے تحت پاور پلانٹس بھی لگائے جارہے ہیں۔ چینی سفیر یاﺅ جنگ نے کہاہے کہ فوادچودھری پاکستان کو اس سمت پر لے کر جارہے ہیں جس کی ضرورت ہے ۔چینی سفیر یاﺅ جنگ نے الیکٹرک گاڑیوں کی ویلیوچین کے قیام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے نجی شعبہ کی شراکت داری اہم ہے،چین پاکستان کے درمیان اہم منصوبے سی پیک پرکام جاری ہے،دونوں حکومتیں نجی شعبے میں تعاون کو فروغ دے رہی ہیں۔چینی سفیر نے کہاکہ پاکستان پرائیویٹ سیکٹر کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہہ رہا ہے ،پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کو مراعات دی جارہی ہیں،ماحول دوست گاڑیوں کے آنے سے بہتری آئی گی ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *