آصف زرداری کی سُنی گئی! پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کو ناقابلِ یقین ریلیف مل گیا، جیالوں کے لیے خوشی کی خبر

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) احتساب عدالت نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی غیر قانونی ٹھیکوں کے ریفرنس میں آصف علی زرداری پر فرد جرم کی کارروائی 7 اگست تک مؤخر کر دی۔ عدالت نے سابق صدر کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے

ٹھٹھہ واٹر سپلائی غیر قانونی ٹھیکوں کے نیب ریفرنس پر سماعت کی۔ فاروق ایچ نائیک کے معاون اسد عباسی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور آصف ذرداری کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ آج فرد جرم عائد نہ کی جائے جب تک ریفرنس خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ نہیں ہوتا، فاروق ایچ نائک کراچی میں مصروف ہیں وقت دیا جائے۔جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ فاروق ایچ نائیک کہاں مصروف ہیں ؟ اس پر معاون وکیل نے بتایا کہ سینیٹ کا اجلاس ہے کشمیر کے حوالے، فاروق ایچ نائک وہاں مصروف ہیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اگر فاروق ایچ نائیک مصروف ہیں تو معاون وکیل دلائل دیں۔ عدالت نے سابق صدر کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 7 اگست تک کیلئے ملتوی کر دی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.