بریکنگ نیوز: میاں جی کب تک بھاگو گے۔۔!! شہباز شریف پر آج فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان، عدالت کا اپوزیشن لیڈر کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم

لاہور (ویب ڈیسک) احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز اور آشیانہ اقبال ریفرنس پر سماعت آج ہو گی، اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف پر رمضان شوگر ملز ریفرنس میں فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔ لاہور کی احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملزاور آشیانہ اقبال ریفرنس پر سماعت آج ہوگی۔

احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف، فواد حسن فواد اوراحد چیمہ سمیت ملزمان کے خلاف آشیانہ اقبال ریفرنس پر سماعت کریں گے۔ عدالت نے پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی سے تعلق رکھنے والے گواہان کو بھی آج طلب کر رکھا ہے،ملزمان پر ملی بھگت کر کے ٹھیکے من پسند افراد کو دینے کا الزام ہے۔ دوسری جانب احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں میاں شہباز شریف کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے بھی طلب کر رکھا ہے۔ عدالت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو سماعت پر ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیا تھا،گزشتہ سماعت پر درخواستگراز کے وکیل نے شہباز شریف کی عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کروائی تھی۔ رمضان شوگر مل کیس میں حمزہ شہباز بھی ملزم ہیں جو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں ۔ دوسری جانب احتساب عدالت نے غیر قانونی پلاٹس الاٹ کرنے سے متعلق ریفرنس پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پیش نہ ہونے پر قابل ضمانت وارانٹ گرفتاری جاری کردیے۔ لاہور کی احتساب عدالت میں غیر قانونی پلاٹس الاٹ کرنے سے متعلق ریفرنس پر سماعت ہوئی، نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ایک ارب 73 کروڑ 60 کی اراضی کی الاٹمنٹ اور ایگزیمپشن میں کرپشن کی گئی۔12 مارچ 2020 کو شروع ہونے والی انکوائری میں نواز شریف کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے، نواز شریف نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بغیر کسی عوامی مفاد کے اراضی الاٹ کی، ان کی جانب سے پلاٹوں کی الاٹمنٹ اور ایگزیمپشن قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.