اب ہر گاڑی میں کونسی سہولیات میسر ہوں گی ؟فواد چوہدری نے میدان سنبھال لیا ، گاڑیوں کے شوقین پاکستانیوں کیلئے زبردست سرپرائز

لاہور (ویب ڈیسک )پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتیں آسمانوں پر پہنچ چکی ہیں ،کچھ گاڑیاں ایسی ہیں جن میں دی جانی والی آپشنز ان کی قیمتوں سے میل نہیں کھاتی یعنی بنیادی روڈ سیفتی سہولیات بھی ان میں فراہم نہیں کی جاتی جس کے باعث حادثات میں زندگی کے محفوظ رہنے کے امکانات بہت مدھم ہو

جاتے ہیں تاہم اب اس معاملے پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے توجہ دینا شروع کر دی ہے اور گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری آ گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر ” ڈیولپنگ پاکستان “ نامی پیج پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیاہے کہ ”فواد چوہدری نے انکشاف کیاہے کہ روڈ سیفٹی کیلئے گاڑیوں کے نئے معیار کی منظوری دیدی گئی ہے ۔معیاری بریکس ، ہر گاڑی میں ایئر بیگز کی تنصیب ، اچھی کوالٹی کی شیٹس نئے متعارف کروائے جانے والے معیارات میں شامل ہیں ۔۔“ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاک بحریہ کی کراچی میں موسلادھار بارشوں کے دوران مختلف علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں،پاک بحریہ ایمرجنسی رسپانس اور ریسکیو ٹیموں نے بارش کے پانی میں پھنسے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا اور سیلاب میں بہہ جانے والی نعشیں تلاش کر کے ورثا کے حوالے کیں۔سول انتظامیہ کی مدد کے لئے پاک بحریہ نے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں تعینات کیں جو کہ کشتیوں اوردیگر مطلوبہ زندگی بچانے کے سازوسامان سے لیس تھیں، ان علاقوں میں ڈائمنڈ سٹی ملیر، شاہ فیصل ٹاون، کورنگی کراسنگ، سمو گوٹھ اور بحریہ ٹاون کراچی شامل ہیں۔ سرچ اور ریسکیو آپریشن کے دوران پاک بحریہ نے شاہ فیصل ٹاون اور کورنگی کراسنگ کے علاقوں سے دو افراد کی نعشیں برآمد کیں جبکہ ملیر اور کورنگی کراسنگ کے سیلاب زدہ علاقوں سے 55 افراد کو نکالا گیا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.