شاندار خبر۔۔۔!!! وزیر اعظم عمران خان کا غریب قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے وزیر اعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ 65 سال سے زیادہ عمر کے غریب جو قیدی بیمار ہیں اور کسی بھی گھناؤنے جرم میں قید نہیں انکو رہا کرنے کی پالیسی بنائی جائے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر

پر اپنے ایک پیغام میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ ’’وزیراعظم کا فیصلہ کے 65 سال سے زیادہ عمر کے غریب قیدی جو بیمار ہیں اور کسی گھناؤنے جرم کے مرتکب نہیں، ان کو رہا کرنے کی پالیسی بنائی جائے، ایک اور قدم ہے ایک ایسے پاکستان کی طرف جس میں حکومت کی اولین ترجیح ملک کا کمزور طبقہ ہے نا کے طاقتور اور دولتمند‘‘۔

خیال رہے کہ نواز شریف کی رہائی کے بعد پاکستانیوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ کیا اس ملک میں امیر اور غریب کے لیے الگ الگ قانون موجود ہیں ، نواز شریف کو تو رہا کر دیا گیا لیکن جو دیگر پاکستانی جیلوں میں بیماری کی حالت میں مر رہے ہیں انکے لیے کوئی قانون سازی نہیں کی جاسکتی؟ جو معمولی جرائم میں سالوں سے قید ہیں ، یہ مطالبہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.