ساڑھے 9 ارب روپے واپس! ملک ریاض کے داماد نے آصف زرداری کو بُری طرح پھنسوا دیا، زین ملک کی پلی بارگین کا سابق صدر کے ساتھ کیا تعلق نکل آیا؟ بچنا مشکل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) صحافی صدیق جان نے کہا ہے کہ مشہور بلڈر اور بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض کے داماد زین ملک نے 6 نیب کیسز میں پلی بارگین کرکے ساڑھے 9 ارب روپے نیب کو جمع کرودیئے ہیں ، لیکن خبر یہ ہے کہ ان کیسز میں ملک ریاض کے داماد

کی پلی بارگین کرنے سے سابق صدر آصف علی زردار ی پھنس گئے ہیں۔اپنے ویڈیو بلاگ میں صدیق جان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جعلی اکاؤنٹس کیس میں بنائی گئی جے آئی ٹی کی رپورٹ میں سامنے آنے والے 6 کیسز میں ملک ریاض کے داماد زین ملک نے ساڑھے 9 ارب روپے کی پلی بارگین کی ہے۔صدیق جان نے کہا کہ جن جعلی اکاؤنٹس کے ریفرنس میں یہ پلی بارگین کی گئی انہیں اکاؤنٹس کے ذریعےمبینہ طور پر لاہور والے بلاول ہاؤس کی قیمت کی ادائیگی کی گئی، زرداری گروپ میں پیسوں کی ترسیل ہوئی اور زرداری صاحب کی فیملی کی اخراجات بھی ان اکاؤنٹس کے ذریعے ہی پورے کیے گئے۔صحافی صدیق جان نے کہا کہ یہ تمام تر صورتحال زردار ی صاحب کیلئے اچھی نہیں ہے، اور ان کی مشکلات میں اضافہ ہوگہا ہے، کیونکہ کسی کیس میں جب کوئی وعدہ معاف گواہ بن جائے یا شریک ملزم پلی بارگین کرلے تو پورے کیس میں نئی جان آجاتی ہے اور تمام ملزمان کا دفاع کمزور ہوجاتا ہے، اس کیس میں بھی نیب کی پراسیکیوشن اب زرداری صاحب کے خلاف مضبوط ہوگئی ہے۔صدق جان نے مزید کہا کہ اس کیس میں زین ملک نے پلی بارگین کرتے ہوئے 1 ارب قومی خزانے میں جمع بھی کروادیا ہے جبکہ ساڑھے 8 ارب ابھی بھی باقی ہیں،اب اس کیس میں زرداری صاحب کیلئے مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے اور نیب حکام کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب کا اس کیس میں بچنا ناممکن ہوگیا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.