یاسر شاہ چھا گئے۔۔!! ٹیسٹ کرکٹ کی143سالہ تاریخ کا وہ اعزاز حاصل کرلیا جو شین وارن اور انیل کمبلے بھی نہ حاصل کرسکے

مانچسٹر(نیوز ڈیسک) یاسر شاہ چھا گئے ۔ پاکستانی ٹیم 20 سال میں پہلی بار 220 رنز سے زیادہ کے ٹارگٹ کا دفاع کرنے میں ناکام ،مانچسٹر کے چوتھے روز ناقص کپتانی اور بائولنگ کے سبب پاکستان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور انگلینڈ نے پہلا ٹیسٹ 3 وکٹوں سے اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے وہ کر دکھایا جو شین وارن یا انیل کمبلے بھی نہیں کر سکے، یاسر شاہ نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں آٹھ وکٹیں حاصل کر کے۔ اپنی ٹیسٹ وکٹوں کی تعداد 221 کر لی جس کے ساتھ ہی وہ 40 ٹیسٹ میچز کے بعد زیادہ شکار کرنے والے لیگ سپنر بن گئے ہیں- 34 سالہ لیگ سپنر نے سابق آسٹریلیوی لیگ سپنر کلیری گریمٹ کا ریکارڈ توڑا۔ جنہوں نے 37 ٹیسٹ میچز میں 216 وکٹیں حاصل کی تھیں- یاسر شاہ لیجنڈری آسٹریلوی لیگ سپنر شین وارن اور سابق بھارتی سپنر انیل کمبلے سے بھی آگے نکل گئے ہیں

Sharing is caring!

Comments are closed.