گرمی کی شامت : جمعہ کے روز تک موسلا دھار بارشیں ، مگر پاکستان کے کن شہروں میں ؟ محکمہ موسمیات کی شاندار پیشگوئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) گرمی کی شدت نے عوام کو سخت پریشان کر رکھا ہے گرمی کی شدت بڑھتے ہی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے عوام پریشان حال ہیں ایسے میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت کا توڑ شدت کی مون سون ہوائیں بدھ سے ملک میں داخل ہوں گی۔

جس سے لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ سے جمعہ کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد اور ساہیوال سمیت دیگر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے اس کے علاوہ خیبر پختونخوا اور کشمیر کے اکثر مقامات پر بھی گرج چمک کے ساتھ بارش برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔ بھکر، لیہ، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ ژوب، موسی خیل اور بارکھان میں بھی باران رحمت متوقع ہے۔بارش کے باعث جمعرات اور جمعہ کے روز پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) لاہور کی تنظیم سازی کا عمل مکمل ہونے کے بعد 5نئے سینئر نائب صدور اور ایک ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کا اعلان کردیا ہے۔ صوبائی حلقوں کے صدور و سیکرٹریز کے لئے 20اگست سے 31اگست تک فارم جمع کئے جائیں گے اور تنظیم سازی کا یہ عمل25ستمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک نے لاہور نصیرآباد مسلم لیگ(ن)کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اعلان کے مطابق سیف الملوک کھوکھر، غزالی سلیم بٹ، کرنل رمبشر جاوید، مہر اشتیاق سینئر نائب صدر،ملک وحید کو پارٹی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور سید توصیف شاہ کو قائمقام جنرل سیکرٹری بنا دیا گیا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.