تین سال بعد دو بچے

لندن(نیوز ڈیسک) جدید میڈیکل سائنس کا کرشمہ ہے کہ برطانیہ میں ایک خاتون اپنے شوہر کی موت کے 3سالہ بعد اس کے جڑواں بچوں کی ماں بن گئی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس 37سالہ خاتون کا نام لوسی کیلسل ہے جو برطانوی شہر نیوپورٹ کی رہائشی ہے۔اس کے شوہر کی تین سال قبل گلے کے

سرطان کے باعث موت واقع ہو گئی تھی۔ ان کی شادی کو ابھی چند سال ہی ہوئے تھے اور تاحال ان کے ہاں اولاد نہیں تھی۔ رپورٹ کے مطابق جب لوسی کے شوہر ڈیوڈ کی حالت تشو یشناک ہوئی تو اس نے ڈیوڈ کی رضامندی سے اس کے اسپرمز نکلوا کر محفوظ کروا لیے تاکہ اس کی موت کے بعد اس کے بچے کی ماں بن سکے۔ شوہر کی موت کے صدمے سے نکلنے کے بعد ایک سال قبل اس نے آئی وی ایف(مصنوعی طریقہ افزائش)کے ذریعے ڈیوڈ کے اسپرمز کو بروئے کار لاتے ہوئے بچہ پیدا کرنے کا فیصلہ کیا اور اب ڈیوڈ کے جڑواں بچے اس کی گود میں کھیل رہے ہیں۔ لوسی کا کہنا ہے کہ ”ڈیوڈ نے جنت سے میرے لیے یہ دو تحفے بھیجے ہیں۔ میں نے گھر میں جگہ جگہ ڈیوڈ کی تصاویر لگا دیں ہیں تاکہ بچے اسے دیکھتے ہوئے بڑے ہوں۔ میں اپنے بچوں کی اس طرح پرورش کروں گی کہ انہیں اپنے باپ کے متعلق سب کچھ علم ہو گا۔ میں انہیں بتاﺅں گی کہ ان کا باپ کتنا شاندار آدمی تھا“

Sharing is caring!

Comments are closed.