ایک ایسا واقعہ آپ بھی سر پکڑ لیں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) تعلیم کی کمی معاشرے میں ان گنت مسائل کو جنم دے رہی ہے ۔ ایسے کئی واقعات آئے روز میڈیا کی زینت بنتے رہتے ہیں جن میں جاہلیت کے ایسے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں کہ عقل حیرن رہ جاتی ہے ۔ ایسا ہی ایک واقعہ پنڈی بھٹیاں کے گاوں

بھنگسیکا میں پیش آیا ہے جہاں صرف گھر کی جائیداد کو گھر تک محدو و رکھنے کے لئے ایک بے جوڑ اور غیر فطری رشتے کو قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کی اجازت شریعت دیتی ہے اور نہ ہی قانون ۔ ایک 21سالہ لڑکی کی شادی اس کے دس سال کے کزن کے ساتھ کی جا رہی ہے ۔
نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 21 سالہ مہوش کو اس کے دس سال کے کزن اللہ دتہ کے ساتھ صرف اس لئے بیاہا جا رہا ہے کہ کیونکہ دونوں آپس میں کزن ہیں ۔
اور اگر یہ بے جوڑ رشتہ نہ کیا گیا تو گھر کی جائیداد خاندان سے باہر کسی کو دینی پڑ جائے گی ۔ اہل علاقہ نے واقعے پر حیرت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے مداخلت کی اپیل کی ہے ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.