بحیرہ روم میں ڈرلنگ۔!! اہم ترین اسلامی ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت، مشکلات کا دور ختم ہونے کا وقت آگیا

قاہرہ (نیوز ڈیسک) ترکی کے بعد مصرنے بھی گیس کے ذخائردریافت کرنے کا اعلان کر دیا ۔ اطلاعات کے مطابق مصر نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرقی بحیرہ روم میں ڈرلنگ کے دوران 3200 ارب کیوبک فیٹ گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر کے

وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل طارق المولا کا کہنا ہے کہ نئے ذخائر کی دریافت کے بعد مشرقی بحیرہ روم عالمی گیس انڈسٹری کا مرکز بن گیا ہے، یہاں گیس کی قیمتیں دیگر ممالک کے مقابلے میں سستی ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ گیس کی دریافت کے ساتھ ہی مشرقی بحیرہ روم کے سات ہمسایہ ممالک نے ایسٹرن میڈیٹرینئن گیس فورم بنا لیا ہے تاہم اس میں ترکی کو شامل نہیں کیا ہے۔ مصر کے وزیر پیٹرولیم کا مزید کہنا تھا کہ ان سات ممالک میں مصر، اسرائیل، اردن، یونانی قبرص، اٹلی، فلسطین اور یونان شامل ہے، اس فورم کا صدر دفتر قاہرہ میں بنایا جائے گا۔ طارق المولا نے کہا کہ امریکہ نے اس فورم میں آبزرور کے طور پر شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے جبکہ فرانس اس فورم کا مستقل رکن بننا چاہتا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.