حکومت کا ایک اور شاندار اقدام: 65 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے ماہانہ وظیفہ،کتنے ہزار ملیں گے؟تفصیلات آگئیں

لاہور (نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے باہمت بزرگ پروگرام کا افتتاح کردیا ، جس کے تحت 65 سال سے زائد العمر شہریوں کو ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے باہمت بزرگ پروگرام کا افتتاح کر دیا ، پروگرام کے تحت65سال سے زائد عمر کے مستحق شہریوں کو

ماہانہ2ہزار روپے ملیں گے ، باہمت بزرگ پروگرام کیلئے ابتدائی طور پر 2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پروگرام سے مستحق بزرگ شہریوں کی معاشی بحالی ہوگی،حکومت کی تمام پالیسیوں کا محور پسماندہ طبقے کی بحالی ہے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ریاست مدینہ کاجوتصور دیاہم اسکی جانب بڑھیں گے، ریاست مدینہ کا حصول ایک لمبا اور صبر آزما کام ہے، ہمارے بزرگ ہماری زمہ داری ہیں۔انھوں نے کہا کہ حکومت نےبزرگوں،متاثرہ افراد کیلئے پروگرام شروع کیا ہے، یہ سوشل پنشن پروگرام ہے، ابتدائی طور پر 2 ارب روپے مختص کئے ہیں، ریاست مدینہ کے اصولوں پر چل کر کمزور طبقوں کو اوپر لیکر جائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بزرگ افراد کو عمر کے آخری آیام میں سکھ ملنا چاہیے ، حکومت پنجاب نے احساس پروگرام کا بھی آغاز کیا گیا ، یہ منفرد پروگرام ہے،65 سال سے زائدالعمر کو ماہانہ وظیفہ دیں گے۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق حکومت نے گھر بیٹھے بچوں کیلئے ریڈیو اسکولز کے قیام کا فیصلہ کر لیا اور مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے، وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ جلد ہی ای تعلیم پورٹل کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں ، ای تعلیم سے ٹیلی اور ریڈیو اسکولز پروگرامز ایک کلک سے دیکھے جاسکیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزارت تعلیم نے فاصلاتی نظام تعلیم کی نمو کے لئے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ، ریڈیو اسکولز کے قیام کیلئے ریڈیو پاکستان اور وزارت اطلاعات میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے پچھلےسال 15دن میں ٹیلی اسکول لانچ کیا تھا، ٹیلی اسکول پاکستان ٹیلی وژن کے تعاون سے لانچ کیا گیا تھا، ٹیلی اسکول سے 80 لاکھ بچے روز استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *