’’ خوشی ہوئی کہ2 سالوں بعد ہی ۔۔۔ ‘‘ ایم ایل ون منصوبے پر جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا پیغام، احسن اقبال نے ایسا جواب دے دیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) چیئر مین سی پیک ارتھارٹی جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ ایم ایل ون منصوبے کے تحت پشاور سے حویلیاں ڈرائی پورٹ اور والٹن اکیڈمی تک 1872 کلومیٹر ٹریک کے لیے 6.806 بلین ڈالرز کی منظوری دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب

 

سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے پاکستانیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ’’ الحمد اللہ ! ایم ایل ون منصوبے کے تحت پشاور سے حویلیاں ڈرائی پورٹ اور والٹن اکیڈمی تک 1872 کلومیٹر ٹریک کے لیے 6.806 بلین ڈالرز کی منظوری دے دی گئی ہے ‘‘۔جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کے ٹویٹ پر لیگی رہنماء احسن اقبال بھی میدان میں آگئے اور رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’ پاکستان ریلوے کے لیے ایم ایل ون منصوبے کے لیے چین کے ساتھ 2016ء میں معاہدہ کیا گیا تھا، اس منصوبے کی فزیبیلٹی رپورٹ 2018ء میں تیار کر لی گئی تھی، آخر کار خوشی ہوئی کہ دو سال کی تاخیر کے بعد ہی سہی اس منصوبے کو منظور تو کر لیا گیا ہے،لیکن بجٹ میں 6 بلین روپے کا ٹوکن اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ناکافی ہوگا ‘‘۔

Sharing is caring!

Comments are closed.