اسے کہتے ہیں ورلڈ ریکارڈ ۔۔۔ پنجاب حکومت آج کون سا ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے جا رہی ہے؟ عمران خان کا وژن ثابت کر دینے والی بریکنگ نیوز

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ پنجاب میں ایک ہی دن میں 12 لاکھ سے زائد پودے لگا کر ریکارڈ بنائیں گے ،شجرکاری کرکے سیالکوٹ میں نیا جنگل آباد کریں گے ۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹائیگر فورس ڈے پر شجرکاری مہم کے آغاز پر اپنے خصوصی پیغام میں کہاہے کہ ٹائیگر فورس ڈے پودے لگا

کر منفرد انداز سے منائیں گے ،درخت لگا کر نئی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنانا چاہتے ہیں،انہوں نے کہاکہ درخت ہمارے دوست ہیں ان سے محبت ہمارے یقین اور ایمان میں شامل ہیں ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ وزیراعظم کے 10 ارب سونامی ٹری کاہدف پورا کرنے کیلئے کوشاں ہیں ، پنجاب میں ایک ہی دن میں 12 لاکھ سے زائد پودے لگا کر ریکارڈ بنائیں گے ،شجرکاری کرکے سیالکوٹ میں نیا جنگل آباد کریں گے ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.