پوری دُنیا کو سرپرائز دینے کی تیاریاں! پاکستان ،چین اور روس نے کیا فیصلہ کر لیا؟ خطے کی تقدیر بدلنے کا وقت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان ،چین اور روس کے وزرائے دفاع اور وزرائےخارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی جو کہ کثیر قطبی نظام اور نئے ریجنل بلاکس کی تشکیل کے خلاف مزاحمت کرنے والے طاقت کے مراکز کی جانب سے پیداشدہ عالمی اضطرابی صورتحال کے تناظر میں اہم علاقائی پیشرفت ثابت ہونے والی ہے ۔ ستمبر

کے دوسرے اور تیسرے ہفتے کے دوران روسی دارالحکومت ماسکو میںیہ ملاقاتیں شنگھائی تعاون تنظیم وزراء کانفرنس کی سائیڈ لائن پر کریملین میں ہوں گی ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان سے پیر کی قومی موقر نامے جنگ کو بتایا کہ اس حوالے سے باضابطہ فیصلہ انکی اسلام آباد واپسی پر کیاجائےگا۔بھارتی وزراءبھی اس سمٹ میں شرکت کریں گے اوردیگر مندوبین کے ساتھ ان کی ملاقاتیں ہوں گی-دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات خراب کرنے کی سازش ناکام ہوگئی ، سعودی عرب کے وزیر خارجہ اور وزیر توانائی دو ورز بعد پاکستان کے دورہ پر آرہے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو استعمال کرتے ہوئے ایک مخصوص لابی کی پاک سعودی تعلقات کے خلاف سازش ناکام ہوگئی ہے ، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی کوششیں رنگ لے آئیں ، دونوں ممالک میں اعلیٰ سطح کے تعلقات میں گرم جوشی لوٹ آئی ہے ، فوری طور پر دور روز بعد سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیراور وزیر توانائی عبدالعزیز بن سلمان السعود پاکستان کے دورہ پر آرہے ہیں ، توقع کی جاتی ہے کہ اس دورے میں پاکستان میں 10ارب ڈالر سے تعمیر ہونے والی مجوزہ سعودی آئل ریفاینری کے معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی ۔اطلاعات کے مطابق اس دورے کے فوراً بعد وزیر اعظم پاکستان عمران خان بھی سعودی عرب جائیں گے ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *