غریب کا جینا ہوا محال۔۔۔ 20کلوآٹے کا تھیلا 1400 روپے کا ہوگیا، پاکستانیوں کی چیخیں نکال دینے والی خبر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک( کراچی کے شہری ملک میں سب سے زیادہ مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں آٹے کی قیمتوں کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق کراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا ریکارڈ 1400 روپے تک پہنچ گیا جو پنجاب کے بڑے شہروں کی نسبت مہنگا

ہے۔نجی ٹی وی جیو کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں آٹا لاہور،گوجرانوالہ،ملتان اور بہاولپورسے 540 روپے اور راولپنڈی اسلام آباد کی نسبت 500 روپے تک مہنگا ہے۔ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا حیدرآباد سے 160 روپے مہنگا،سکھرسے 260، کوئٹہ سے 240 ، خضدار سے300 اورپشاور سے 120 روپے مہنگا ہے۔رپورٹ کے مطابق کراچی کے بعد پشاور کے شہری سب سے زیادہ مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں اور شہر میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1280 روپے میں فروحت ہورہا ہے۔اس کے علاوہ حیدرآباد میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1240 روپے، سکھر 1140، لاڑکانہ 1160، بنوں 1200، کوئٹہ 1160، خضدار 1100، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان اوربہاولپور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 860 روپے کا ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 900 روپے تک ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق تحریک انصاف کے وزراء خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا گیا، دونوں بھائیوں نے آمدن سے زائد اثاثے بنائے لیکن ظاہر نہیں کیا، دونوں بھائیوں کے اثاثے100ارب سے زائد ہیں، نیب انکوائری میں پیشرفت سے آگاہ نہیں کررہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر اقتصادی امور خسرو بختیار اور وزیرخزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔دونوں بھائیوں

کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست احسن عابد نے دائر کی ہے۔ سپریم کورٹ کا دو رکنی بنچ کل درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ درخواستگزار نے مئوقف اختیار کیا کہ وفاقی وزیر خسرو بختیار نے این اے177 اور ہاشم جواں بخت نے پی پی 259 سے الیکشن 2018ء میں کامیابی حاصل کی۔لیکن دونوں بھائیوں نے آمدن سے زائد اثاثے بنائے اور انہیں ظاہر نہیں کیا۔دونوں بھائیوں کے اثاثے100ارب سے زائد ہیں. نیب ملتان کو ان کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست دی۔ کارروائی نہ کرنے پر لاہورہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ عدالت نے نیب کو زیرالتواء درخواست کا 3 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔ نیب انکوائری میں پیشرفت سے آگاہ نہیں کررہا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ دونوں بھائیوں خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کو آرٹیکل 63 کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔اسی طرح نیب نے خلاف قانون شراب کا لائسنس جاری کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو طلب کر لیا ہے۔ نیب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے قریبی عزیر کی سفارش پر شراب کا لائسنس نجی ہوٹل کو جاری کیا ہے جس پر نیب نے ۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو اختیارات سے تجاوز کرنے کے کیس میں 12 اگست کو طلب کرلیا ہے عثمان بزدار سے شراب کے لائسنس سے متعلق تفتیش کی جائے گی ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.