پاکستانیو! جاپان جانے کی تیاری کر لو۔۔!! پاکستانی قوم کی سُنی گئی، جاپان کا شاندار اعلان ، پاکستانیوں کے لیے زبردست خوشخبری آگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) جاپانی سفیر کونینوری متسودا نے کہا ہے کہ ان کے ملک کی کمپنیاں پاکستانی تربیت یافتہ افراد کیساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار جاپانی سفیر کونینوری متسودا نے وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری سے ملاقات میں کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاکستانی تربیت یافتہ افراد کو جاپان

میں روزگار فراہم کرنے سے متعلق بات چیت کی گئی۔کونینوری متسودا کا کہنا تھا کہ جاپان کو انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور نرسنگ کیئر کے شعبے میں تربیت یافتہ افراد کی ضرورت ہے۔ جاپانی کمپنیاں پاکستانی تربیت یافتہ افراد کیساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا پر کامیابی سے قابو پانے پر پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ جاپان میں پاکستانی افرادی قوت بھیجنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ کورونا کے باعث ہنرمند افراد کو جاپان بھیجنے میں رکاوٹیں پیدا ہوئیں۔ پاکستانی ہنرمند افراد کو روزگار ملنے سے پاکستان میں ترقی ہوگی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز جاپانی سفیر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ان کا ملک قرضوں کی ادائیگی میں سہولت دینے کے لئے پاکستان کی مدد بھی کرے گا۔ جاپانی سفیر کونینوری متسودا نے ان خلایات کا اظہار مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات میں کیا۔جاپانی سفیر کونینوری متسودا نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ کاروباری تعلقات کو توسیع دینا چاہتا ہے۔ بندرگاہوں پر انتظامات کئے جا رہے ہیں تاکہ زرعی مصنوعات کی برآمد میں سہولت مل سکے۔کونینوری متسودا کا کہنا تھا کہ ان کا ملک قرضوں کی ادائیگی میں سہولت دینے کے لئے پاکستان کی مدد بھی کرے گا اور اس اقدام پر ابتدائی کام کے بعد پاکستان کےساتھ باضابطہ طورپر مفاہمت کی یادداشت پردستخط ہوں گے۔مشیر خزانہ نے جاپانی سفیر کو گزشتہ ایک سال کے دوران معیشت کی صورتحال اور کوروناوائرس کی عالمی وبا کے اثرات کم کرنے کےلئے حکومت کی جانب سے کی جانےوالی کوششوں سے آگاہ کیا۔انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ پاکستان کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد میں کمی کے پیش نظر دوبارہ استحکام اور توازن حاصل کر لے گا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *