کلٹس کی قیمت میں سیڈان ڈی 20۔۔!! اب پاکستان میں ہوگی ہر کسی کی اپنی گاڑی، چینی کمپنی نے گاڑیوں کے شوقین افراد کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بیجنگ آٹو موٹیو انڈسٹری کو لمیٹڈنے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان میں سیڈان ڈی 20 متعارف کروانے جارہے ہیں جس کی قیمت پاکستان میں موجود سوزوکی کلٹس کے برابر ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق بی اے آئی سی کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ وہ ڈی 20 سیڈان کا

ہیچ بیک ورژن لانچ کرنے والی ہے جس کی قیمت پاکستان میں سوزوکی کلٹس کے برابر ہوگی ۔ اس گاڑی کی شکل کی بات کی جائے تو یہ سوزوکی لیانا کی طرز پر بنائی گئی ہے ، جس میں 1.3 اور 1.5 لٹر انجن کے ویرئنٹس پیش کیے جائیں گے ۔1.3 لیٹر انجن کی ڈی 20 میں 5 سپیڈ کی مینوئل ٹرانسمیشن جبکہ 1.5 میں مینوئل اور آٹو ٹرانسمیشن موجود ہوگی ، اس گاڑی میں فرنٹ سیٹس پاور بیگز سمیت الائے رم ، ڈے ٹائم رننگ ہیڈ لائٹس ، پارکنگ سینسرز، ملٹی میڈیا سسٹم، اے بی ایس اور ای بی ڈی بریکس جیسی خصوصیا ت شامل ہوں گی ۔ ڈی 20 میں اس کے ساتھ ساتھ آئی ایس او چائلڈ سیٹ اینکر، اموبلائزر سسٹم، الیکٹرانک تھراٹل اور آٹو ہیڈ لائٹ ایڈجسمنٹ سسٹم موجود ہوگا ، ان تمام خصوصیات کے ساتھ یہ گاڑی اپنی قیمت کے اعتبار سے ایک مکمل کار ہوگی جو اگر کلٹس کی 19 لاکھ روپے قیمت میں میسر آئے تو ڈیل بری نہیں ہوگی۔ یاد رہے کمپنی کے حکام کی جانب سے پاکستان آٹو شو 2020 میں شرکت کے دوران یہ اعلان کیا گیا تھا کہ جلد وہ پاکستان میں اپنی ڈی 20 ہیچ بیک ، ایکس 25 کراس اوور اور بی جے 40 ایس یو وی گاڑیاں متعارف کروائیں گے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.