ایسی لاوارث لاش جس کے تابوت بدلتے رہتے ہیں، قادر پٹیل کی اہم وفاقی وزیر کیخلاف ہرزہ سرائی۔

اسلام آباد (این این آئی)رہنما پیپلز پارٹی قادر پٹیل نے کہاہے کہ شیخ رشید لاوارث لاش ہیں جس کے تابوت بدلتے رہتے ہیں ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عجیب سیاسی منظر ہے کٹھ پتلی وزیر اعظم دیمک لگی بنیادوں پر کھڑے ہیں، آصف علی زرداری پرتنقید سے شیخ رشید کی روزی روٹی چلتی ہے ، نیب ہی سلیکٹڈ وزیراعظم کا وسیلہ اقتدار ہے ۔

انہوںنے کہاکہ شیخ رشید نے ریلوے کو بھی لولا لنگڑا کردیا ہے ، وہ وقت دور نہیں جب ریلوے کے مزدوروں کے ہاتھ اور شیخ رشید کا گریبان ہوگا ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.