بریکنگ نیوز: میں نے اپنا استعفیٰ لکھ کررکھ لیا ہے اور وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ۔۔۔ ایک اور اہم ترین کھلاڑی نے کپتان کو بڑا جھٹکا دے ڈالا

اسلا م آباد(ویب ڈیسک) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ذوالقرنین علی خان نے بالآخر مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز ذوالقرنین خان کا جیو نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ میں نے اپنا استعفیٰ لکھ کررکھ لیا ہے اور وزیراعظم سے ملاقات کے لیے وقت مانگا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے پیریا منگل کو ملاقات کروں گا اور اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کروں گا۔ان کا کہنا ہے کہ بد عنوانی پربات کی تو منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) اور وزارت صنعت و پیداوار کے حکام میرے مخالف ہوگئے اور مجھ پر دباؤ ڈالنے کے لیے الزامات لگائے گئے۔چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا تھا کہ میں بیرون ملک سے پاکستان میں بہتری لانے کے لیے آیا، میری ایک پہچان ہے اور اپنے اوپر ایسے الزامات نہیں لگنے دوں گا، میرے پاس بد عنوانی روکنے کے ایگزیکٹو اختیارات نہیں تو بہتر ہے کہ مستعفیٰ ہوجاؤں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز ذوالقرنین خان نے انکشاف کیا تھاکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر کروڑوں روپے کی چوریاں ہوتی ہیں، مہنگے داموں خریداری کی جاتی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن بد عنوانی کا گڑھ ہے اور اس میں حکومتی شخصیات بھی ملوث ہیں جو ان پر مستعفی ہونے کیلئے دباؤ ڈال رہی ہیں۔اس کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین ذوالقرنین علی خان نے ادارے میں بد عنوانی کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کو خط بھی لکھا تھا۔ میرے پاس بد عنوانی روکنے کے ایگزیکٹو اختیارات نہیں تو بہتر ہے کہ مستعفیٰ ہوجاؤں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز ذوالقرنین خان نے انکشاف کیا تھاکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر کروڑوں روپے کی چوریاں ہوتی ہیں، مہنگے داموں خریداری کی جاتی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن بد عنوانی کا گڑھ ہے اور اس میں حکومتی شخصیات بھی ملوث ہیں جو ان پر مستعفی ہونے کیلئے دباؤ ڈال رہی ہیں۔اس کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین ذوالقرنین علی خان نے ادارے میں بد عنوانی کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کو خط بھی لکھا تھا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.