نیب نے نواز شریف ، مریم نواز اور شہباز شریف کو کس طرح سائلنٹ موڈ پر لگا دیا ہے ؟ کالم نگار ایثار رانا کا چند لطیفوں کی مدد سے دلچسپ انکشاف

لاہور (ویب ڈیسک) سجنو تے مترو، کپتان نے جوکشتیاں جلانی تھیں جلا دی ہیں اور جن جن کی بیڑیوں میں وٹے ڈالنے تھے وہ بھی ڈال دیئے، گھبرانے والی بات اب رہی کوئی نہیں۔ یقین کریں نیو لاہور سٹی نئے پاکستان منصوبے جیسا نہیں ہو گا۔ آنے والے دنوں میں راوی چین ہی چین

لکھے گا اور اگر نہیں لکھے گا تو نیب سوفٹ ویئر کو اپ ڈیٹ کرنے کیلئے موجود ہے۔نامور کالم نگار ایثار رانا اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔آپ دیکھ لیں اس نے شہباز شریف، مریم نواز اور حتیٰ کہ بڑے بھیا کو کیسے سائلنٹ موڈپر لگایا ہے۔ بات میں کر رہا تھا دریائے راوی کنارے بالکل نوا نکور شہر آباد کرنے کی۔ وزیر اعظم نے گزشتہ روز تقریب میں جو اس کے خدو خال بیان کئے آپ یقین کریں میں نے لاہور میں اپنا پانچ مرلے کا اکلوتا گھر بیچنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ میں نئے شہر میں کارنر کا پلاٹ لے سکوں اور چڑھتے راوی کی چھالیں اپنی کھڑکی سے دیکھوں۔ سنا ہے نئے شہر میں پولیس بھی نئی ہو گی اور بلین ٹری کی شاندار کامیابی کے بعد اس شہر میں مصنوعی جنگل میں ساٹھ لاکھ نئے درخت بھی لگیں گے۔ نیب نے اس جنگل میں چھوڑنے کے لئے شیروں، ببر شیروں، ہاتھیوں، لگڑ بھگوں، بھیڑ، بھیڑیوں کو قید کرنا شروع کر دیا ہے۔ انہیں اب یہ تربیت دی جا رہی ہے کہ کیسے شیر اور بکری نے ایک گھاٹ پانی پینا ہے۔مثال کے طور پر شہباز شریف اور بلاول کی ملاقاتیں لے لیں۔ ویسے تو یہ شہر بنانا کلّے بندے کا کام ہے بھی نہیں اور پھر حکمرانوں میں کسی بندے کا ملنا ویسے ہی مشکل ہوتا ہے۔ لیکن عمران خان اور بزدار مل کر اس شہر کے کولمبس سینئر اور کولمبس جونیئر ہونگے۔ اٹلی اور فرانس کے درمیان زیر سمندر سرنگ بننی تھی جس کے لئے ٹینڈرز طلب کئے گئے

Sharing is caring!

Comments are closed.