مسٹر !!! آئی ایم سوری ۔۔۔۔ امریکہ نے مودی سرکار کو اب تک کا سب سے بڑا

واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکہ نے اپنے شہریوں کے بھارت کا سفر کرنے کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی اور مشورہ دیا ہے کہ وہ بھارت کا سفر نہ کریں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں بھارت کو کیٹگری 4 میں رکھا گیا ہے جو سفر کے حوالے سے بدترین درجہ بندی

ہے۔ یہ درجہ بندی دہشتگردی، خانہ جنگی ، منظم جرائم اور وبا جیسی وجوہات کی بنا پر دی جاتی ہے۔ امریکہ نے اسی کیٹگری میں شام، ایران، عراق اور یمن جیسے ملکوں کو رکھا ہوا ہے۔ امریکی ایجنسیوں نے رپورٹ دی ہے کہ بھارت میں منظم جرائم اور دہشتگردی میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو وہاں کا سفر کرنے سے منع کیا گیا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ ہوا ہے اور انتہا پسندی بھی بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے بھارت ایک غیر محفوظ ملک بن چکا ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق امریکا کے تمام تر دباو کے باوجود سعودی عرب کے بعد ایک اور خلیجی اسلامی ملک نے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے صاف انکار کر دیا، بحرین کے بادشاہ حمد بن عيسى بن سلمان آل خليفہ نے امریکی وزیر خارجہ سے ہوئی ملاقات میں تمام دباو مسترد کرتے ہوئے آزاد فلسطینی ریاست کے قیمت کے مطالبے پر قائم رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے بعد مزید اسلامی ممالک نے امریکا کا دباو مسترد کرتے ہوئے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے بعد پہلے مراکش اور سوڈان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار کیا، اور اب خلیجی اسلامی ملک بحرین نے بھی واضح کر دیا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے مشرق وسطیٰ کے عرب ممالک کے دوروں کے سلسلے میں بحرین کا دورہ کیا گیا۔مائیک پومپیو نے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق امریکی صدر کا پیغام پہنچایا۔ اس پر بحرین کے بادشاہ حمد بن عيسى بن سلمان آل خليفہ نے مائیک پومپیو کے سامنے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے مطالبے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب ممالک کے خود مختار فلسطین کے مطالبے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.