بریکنگ نیوز: بیت اللہ اور روضہ رسولﷺ کی زیارت کے خواہشمندوں کے لئے بڑی خوشخبری،سعودی حکومت نے بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ ضابطہ اخلاق اور ایس اوپیز تیاری کے بعد عنقریب عمرہ کا آغاز ہوگا، خادم حرمین شریفین اورسعودی ولی عہد پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی سعودی سفیر نواف المالکی سے ملاقات ہوئی،

ملاقات میں عمرہ پالیسی سے متعلق امور زیر بحث آئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پیر نور الحق قادری نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات مذہبی رشتوں میں جڑے ہیں اور پاکستانی عوام خادم حرمین شریفین کی جلدصحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔ وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کےدل حرمین شریفین کی محبت میں دھڑکتے ہیں،کورونا میں محفوظ حج کرانے پرخادم حرمین شریفین مبارکباد کے مستحق ہیں، آنے والے وقتوں میں پاک سعودی تعلقات مزیدمضبوط ہوں گے۔ سعودی سفیر نواف المالکی کا کہنا تھا کہ خادم حرمین شریفین،سعودی ولی عہد پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، سعودی ولی عہد خود کو سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر سمجھتے ہیں۔سعودی سفیر نواف المالکی نے کہا کہ ضابطہ اخلاق،ایس اوپیز کی تیاری کے بعد عنقریب عمرہ کا آغاز ہوگا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سعودی سفیر نواف المالکی کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کیلئے ضابطہ اخلاق اور احتیاطی تدابیر کی تیاری کے بعد عنقریب عمرہ کا آغاز ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے سعودی سفیر نواف المالکی نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔پیر نور الحق قادری نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات مذہبی اخوت و تعاون کے مضبوط رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام خادم حرمین شریفین کی جلد صحت مندی کیلئے دعا گو ہے ۔ پیر نور الحق قادری نے کہاکہ پاکستانی عوام کے دل حرمین شریفین کی محبت میں دھڑکتے ہیں، کورونا وباء کے دوران محفوظ حج کروانے پر خادم حرمین شریفین کو مبارکباد کے مستحق ہیں۔وزیر مذہبی امور نے کہا کہ آنے والے وقتوں میں پاک سعودی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ سعودی سفیر نے کہاکہ خادم حرمین شریفین اور سعودی ولی عہد پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ نواف المالکی نے کہاکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان خود کو سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمرہ زائرین کیلئے ضابطہ اخلاق اور احتیاطی تدابیر کی تیاری کے بعد عنقریب عمرہ کا آغاز ہوگا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *