ن لیگ رہنما نے دریائے راوی میں چھلانگ کر خودکشی کر لی

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما نے مبینہ طورپر خودکشی کرلی۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سابق ایم این اے چوہدری اسدالرحمن کے قریبی ساتھی اور مسلم لیگ نون کے رہنما فوجی شریف نے مبینہ طور پر خود کشی کرتے ہوئے دریائے راوی میں چھلانگ لگادی۔ فوجی شریف کے صاحبزادہ امجد شریف نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعہ دوپہر بارہ بجے کے قریب پیش آیا۔ریسکیو کی ٹیمیں گزشتہ 24 گھنٹوں سے لاش کی تلاش کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم تاحال فوجی شریف کی لاش ڈھونڈنے میں کامیابی نہیں ملی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نون لیگی رہنما فوجی شریف کی مبینہ خودکشی کی وجوہات فی الحال سامنے نہیں آسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں