بریکنگ نیوز: فتح بالآخر سچ کی ہوئی ۔۔۔۔کشمیر کے معاملے پر پاکستان کو بڑی سفارتی کامیابی مل گئی،بھارت ہاتھ ملتا رہ گیا

جدہ (نیوز ڈیسک آن لائن) بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے تاہم اب پاکستان کو مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پہلی بڑی سفارتی کامیابی مل گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد


اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) کے کشمیر ونگ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے ۔ہنگامی اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہوگا جس میں پاکستان ،سعودی عرب، آذربائیجان ، ترکی سمیت دیگر ممبر ممالک شرکت کریں گے ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کی قرار داد رجیا سبھا میں پیش کی تھی جو کہ مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت دیتا ہے ۔بھارت کی جانب سے اس اقدام پر پاکستان کی مشترکہ پارلیمنٹ کا اجلاس آ ج جاری ہے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو خط لکھا ہے جس میں انھیں مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال اور خطے میں امن وامان کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز کو بتایا گیا کہ ہیومن رائٹس کمشنر آفس نے اپنی رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا پردہ چاک کیا ہے۔ خط میں اقوام متحدہ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ کشمیریوں کی زیر حراست ہلاکتوں، بچوں سمیت نہتے لوگوں پر پیلٹ گن کے بے دریغ استعمال کیا گیا جس سے کئی افراد بصارت سے محروم ہوئے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کالے قانون کے تحت نہتے کشمیریوں کو جبر وتشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔ اقوام متحدہ غیر جانبدارانہ رپورٹ میں آشکار کی گئی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ یو این سیکرٹری جنرل کو بتایا گیا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر ہندوستان کی طرف سے فائرنگ اور گولہ باری میں اضافہ ہو گیا ہے جو 2003ء کے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں