بریکنگ نیوز : پاکستان جیت گیا ، بھارت ہار گیا، مودی سرکار نے باقاعدہ طور پر ہاتھ جوڑ دیے ۔۔۔ کشمیر کے مسئلہ پر پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد اب تک کی سب سے بڑی خبر

لاہور ( ویب ڈیسک ) کشمیر پر ظلم و ستم کرنے والا بھارت پاکستان کے سا منے گھٹنوں کے بل جھک گیا، مودی سرکار نے باقاعدہ طور پر ہاتھ جوڑ دیے۔ بھارت نے کشمیر میں آرٹیکل 370 اور 35 اے کے خاتمے کا اعلان کیا تھا جس پر پاکستان کی طرف سے بھرپور ردِعمل دیا گیا تھا اور پاکستان نے بھارت کے


ساتھ اپنے سفارتی اور تجارتی تعلقات معطل کرنے کا اعلان کردیا تھا۔ بھارت نے پاکستان سے تجارتی اور سفارتی تعلقات بحال کرنے کے لیے اپیل کر دی ہے ۔ کشمیر پر ظلم و ستم کرنے والا بھارت پاکستان کے سا منے گھٹنوں کے بل جھک گیا ۔ پاکستان کے بھارتی سفیر کو ملک بدر کرنے کے محض اعلان پر ہی بھارت کے ہوش ٹھکانے آگئے۔ ذرائع کے مطابق بھارت کی وزارت خارجہ نے پاکستان سے تعلقات محدود کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے۔ بھارت نے درخواست کی کہ بات چیت کا راستہ کھلا رکھنا چاہیے ۔ واضح رہے کہ پاکستان بھارت کے تمام داؤ پیچ کو غور سے دیکھ رہا تھا ۔ بھارت کے یکطرفہ اقدامات کے جواب میں پاکستان کے رد عمل پر بھارت نے منت سماجت شروع کر دی ہے۔ دوسرے جانب پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنا سفیر بھارت نہیں بھیج رہا ہے ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے یکطرفہ اقدامات کو مسترد کرتا ہے ۔ پاکستان ، کشمیر کی سفارتی اور اخلاقی امداد جاری رکھے گا۔ ڈاکٹر فیصل نے پیغام دیا کہ بھارت کی جارحیت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے ۔ انھوں نے بھارتی الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے ہمیں تمام آپشنز استعمال کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان کرتارپور راہداری پر اپنا کام جاری رکھے گا ۔ انھوں نے بھارت کو تنبیہ کی کہ خوف کا لفظ ہماری لغت میں نہیں ہے۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں اسلام آباد میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں