ورلڈکپ میں شامل وہ واحد کرکٹ ٹیم جسے انعامی رقم کا ایک روپیہ بھی نہیں ملے گا

لندن (ویب ڈیسک آن لائن) ورلڈ کپ میں شامل وہ واحد کرکٹ ٹیم جسے انعامی رقم کا ایک روپیہ بھی نہیں ملے گا، ٹیم بھی ایسی کہ نام سن کر پاکستانیوں کو ورلڈ کپ نہ جیتنے کا غم بھی بھول جائے گا ۔۔۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پاکستانی ٹیم کو دو لاکھ 20 ہزار ڈالرز ادا کرے گا جبکہ


افغانستان کی واحد ٹیم ہے جسے ٹورنامنٹ میں ایک روپیہ بھی نہیں ملےگا، میڈیا کے مطابق افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو ٹورنامنٹ کے دوران اپنے تمام میچز میں شکست ہوئی، جس کی بنا پر اسے کوئی رقم ادا نہیں کی جائے گی۔ میگا ایونٹ میں 10 ٹیموں نے شرکت کی جس میں ہر ٹیم کو ایک دوسرے سے میچ کھیلنے کا موقع ملا تاہم کچھ میچز بارش کی نذر ہوگئے۔ آئی سی سی کی جانب سے ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کو 40 لاکھ ڈالرز، رنر اپ کو 20 لاکھ ڈالرز، سیمی فائنل میں شکست کھانے والی ٹیموں کو 8 لاکھ ڈالرز، جب کہ لیگ اسٹیج میں فی میچ کی فتح پر 40 ہزار ڈالرز کی رقم ادا کی جائے گی۔ پاکستان نے کل پانچ میچز میں فتح حاصل کی اور اس کا ایک میچ منسوخ ہوا، اس لیے پاکستان کو کل دو لاکھ 20 ہزار ڈالرز کی رقم ملے گی۔ اس میگا ایونٹ میں 10 ٹیموں نے شرکت کی جس میں ہر ٹیم کو ایک دوسرے سے میچ کھیلنے کا موقع ملا تاہم کچھ میچز بارش کی نذر ہوگئے۔ افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو ٹورنامنٹ کے دوران اپنے تمام میچز میں شکست ہوئی، جس کی بنا پر اسے کوئی رقم ادا نہیں کی جائے گی۔ آئی سی سی کی جانب سے ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو چار ملین ڈالرز کی خطیر انعامی رقم سی جائے گی۔

کیٹاگری میں : Sports

اپنا تبصرہ بھیجیں