پاکستان کے حق میں بولنے کی سزا نا منظور سلمان خان بھی سدھو کا ساتھ دینے میدان میں آگئے

ممبئی (ویب ڈیسک) شوبز کی دنیا سے بڑی خبر آ گئی، پاکستان کے حق میں بولنے کی سزا نا منظور سلمان خان بھی نوجوت سنگھ سدھو کا ساتھ دینے میدان میں آ گئے۔ بھارت کے مقبول ترین کامیڈی پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ کے پروڈیوسر سلمان خان نوجوت سنگھ سدھو کی واپسی کے

خواہش مند ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں پر پلوامہ میں حملے کے بعد ہندو انتہا پسندوں کے دباؤ پر سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو بھارت کے مقبول ترین کامیڈی شو’’دی کپل شرما شو‘‘سے نکال دیا گیا تھا اور ان کی جگہ ارچنا پورن سنگھ کو کپل کی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستان مخالف بیان نہ دینے پر ’دی کپل شرما شو‘ سے نکالا گیا تھا جس پر شو کے میزبان کپل شرما نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سدھو پاجی کے ساتھ جو ہوا وہ ٹھیک نہیں ہے کیوں کہ وہ دہشت گردی کے خلاف حکومتی پالیسی کی حمایت کرتے ہیں، سدھو کو شو سے نکالنا کوئی حل نہیں اور نہ سدھو کے معاملے پر پراپیگنڈا ٹھیک ہے۔ دوسری جانب ’دی کپل شرما شو‘ کی مقبولیت تو اپنی جگہ برقرار ہے اور سدھو کی جگہ ارچنا پورن سنگھ بھی براجمان ہیں لیکن کامیڈی پروگرام کے مداح اور خود شو کے میزبان کپل شرما بھی نوجوت سنگھ سدھو اور ان کی شاعری کو مس کر رہے ہیں، شاید یہی وجہ ہے کہ شو کے پروڈیوسر سلمان خان نے بھی ارچنا سے صرف 20 قسطوں کا معاہدہ کیا ہے یعنی سدھو کی واپسی جلد ہی ممکن ہو سکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں