مادھوری کے حاملہ نہ ہونے کا تاریخی معاہدہ بولی وڈ مشہور اداکارہ مادھوری کو سنجے دت سے ایسا کیا ڈر تھا کہ ایسا معاہدہ کیوں کرنا پڑا؟ پہلی دفعہ حیران کن وجہ سامنے آگئی

مبئی (ویب ڈیسک آن لائن) سنجے دت اور مادھوری ڈکشٹ کی محبت بولی وڈ کے اساطیری معاشقوں میں شمار ہوتی ہے۔ یہ محبت کچھ عرصہ چلی لیکن پھر دونوں کی راہیں الگ الگ ہو گئیں۔اسی معاشقے کی وجہ سے دھک دھک گرل کو ایک ایسا عجیب و غریب معاہدہ کرنا پڑا تھا، جس کی

بولی وڈ کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ ایک بھارتی رسالے کے مطابق 90 کی دہائی میں مادھوری کی سنجے دت سے قربتیں بڑھنے لگیں اور فلم تھانیدار کی شوٹنگ کے دوران دونوں کافی قریب آگئے۔اس وقت سنجے دت کی اہلیہ رچا شرما انہیں چھوڑ کر بیرون ملک جا چکی تھیں، جس کی وجہ سے دونوں کے بیچ میں حائل تمام رکاوٹیں دور ہو چکی تھیں اور دونوں یک جان دو قالب کا منظر پیش کرنے لگے تھے۔ اس معاشقے کو بلاک بسٹر فلم ‘ساجن’ نے مزید گہرا کردیا۔ جب سنجے دت اکیلے شوٹنگ کر رہے ہوتے تو وہ سیٹ پر مادھوری سے فون پر گھنٹوں باتیں کرتے، جس کا بل پروڈیوسرز کے کھاتے سے ادا ہوتا۔ اسی دور میں ڈائریکٹر سبھاش گھائی نے دونوں کو سپر ہٹ فلم ‘کھل نائیک’ میں سائن کر لیا، تاہم انہیں یہ خدشہ لاحق ہوگیا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران کہیں یہ دونوں ایک دوسرے سے شادی نہ کرلیں یا پھر مادھوری حاملہ نہ ہو جائیں۔اسی خدشے کے پیش نظر سبھاش گھائی نے مادھوری سے ‘No Pregnancy’ معاہدہ کرلیا جس کے تحت فلم کی تکمیل تک مادھوری حاملہ نہیں ہو سکتی تھیں۔ سبھاش گھائی اور مادھوری کے مابین یہ معاہدہ طے پانے کے بعد ہی کھل نائیک کی شوٹنگ شروع ہوئی۔ اس معاہدے کے

ذریعے سبھاش گھائی عجیب و غریب معاہدہ کرنے والے پہلے اور اکلوتے ڈائریکٹر بن گئے، جبکہ مادھوری نے بھی ایسا معاہدہ کرنے والی پہلی اداکارہ ہونے کا یہ اعزاز اپنے نام کر لیا۔ بھارتی رسالے کے مطابق نوے کی دہائی میں بھارتی ایکٹریس مادھوری کی سنجے دت سے قربتیں بڑھنے لگیں اور فلم تھانیدار کی شوٹنگ کے دوران دونوں کافی قریب آگئے۔ اس وقت بھارتی ایکٹر سنجے دت کی اہلیہ رچا شرما انہیں چھوڑ کر بیرون ملک جا چکی تھیں، جس کی وجہ سے دونوں کے بیچ میں حائل تمام رکاوٹیں دور ہو چکی تھیں اور دونوں یک جان دو قالب کا منظر پیش کرنے لگے تھے۔ اس معاشقے کو بلاک بسٹر فلم ‘ساجن’ نے مزید گہرا کردیا۔ جب سنجے دت اکیلے شوٹنگ کر رہے ہوتے تو وہ سیٹ پر مادھوری سے فون پر گھنٹوں باتیں کرتے، جس کا بل پروڈیوسرز کے کھاتے سے ادا ہوتا۔ اسی دور میں ڈائریکٹر سبھاش گھائی نے دونوں کو سپر ہٹ فلم ‘کھل نائیک’ میں سائن کر لیا، تاہم انہیں یہ خدشہ لاحق ہوگیا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران کہیں یہ دونوں ایک دوسرے سے شادی نہ کرلیں یا پھر مادھوری حاملہ نہ ہو جائیں۔اسی خدشے کے پیش نظر سبھاش گھائی نے مادھوری سے ‘No Pregnancy’ معاہدہ کرلیا جس کے تحت فلم کی تکمیل تک مادھوری حاملہ نہیں ہو سکتی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں