یہ تو ہونا ہی تھا، ولایتی شخص سے شادی کے بعد پریانکا چوپڑا کے حوالے سے بڑی خبرآگئی

ممبئی (ویب ڈیسک آن لائن) بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا نے گزشتہ برس دسمبر میں امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی تھی۔ یہ اطلاعات تو پہلے ہی تھیں کہ نک جونس اور پریانکا چوپڑا نے شادی سے قبل ہی امریکا میں محل نما گھر خرید لیا ہے۔ تاہم شادی کے فوری بعد دونوں کے

شاندار گھر کی تصاویر اور تفصیلات بھی سامنے آئیں، جہاں دونوں کو ایک ساتھ دیکھا بھی گیا۔ شادی کے بعد اگرچہ پریانکا چوپڑا زیادہ وقت تک سسرال کے ہاں یعنی امریکا مقیم نہیں رہیں، تاہم وہ وہاں جاتی رہی ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ اب پریانکا چوپڑا نے مستقل طور پر اپنے دیس بھارت کو چھوڑ کر امریکا میں مقیم ہونے کا منصوبہ تیار کرلیا۔ جی ہاں، اطلاعات ہیں کہ پریانکا چوپڑا اپنے چند بولی وڈ منصوبے مکمل کرنے کے بعد مستقل طور پر امریکا منتقل ہو جائیں گی۔ دکن کیرونیکل نے اپنی رپورٹ میں ذرائع سے بتایا کہ پریانکا چوپڑا نے شادی کے بعد کوئی بھی بولی وڈ فلم سائن نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے بھارت میں کسی اور منصوبے میں کام کرنے کی حامی بھری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پریانکا چوپڑا شادی سے قبل کیے گئے معاہدوں پر عمل کرکے انہیں مکمل کرنے کے بعد بھارت سے ہمیشہ کے لیے امریکا منتقل ہوجائیں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ پریانکا چوپڑا اپنی آنے والی فلم ’اسکائے از پنک‘ مکمل کرنے کے بعد امریکا منتقل ہوجائیں گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ پریانکا چوپڑا اور سنجے لیلیٰ بھنسالی کے درمیان بھی ایک ساتھ فلم کرنے کے حوالے سے مذاکرات چل رہے تھے، تاہم وہ مکمل نہیں ہو پائے اور اب

پگی چوپس بھارت اور بولی وڈ کو خیرباد کہنے کی تیاری کر رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا آنے والی ایکشن فلم ’ڈان تھری‘ کا بھی حصہ نہیں اور نہ ہی انہوں نے کوئی اور فلم یا دیگر بولی وڈ منصوبے میں کام کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔ رپورٹ میں اداکارہ کے قریبی ذرائع سے بتایا گیا کہ پریانکا چوپڑا ’اسکائے از پنک‘ کی ریلیز کے بعد امریکا منتقل ہو سکتی ہیں ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکا منتقلی کے بعد پریانکا چوپڑا بولی وڈ کو بھی خیرباد کہ دیں گی۔ خیال رہے کہ ان کی آنے والی فلم ’اسکائے از پنک‘ رواں برس کے آخر تک ریلیز کردی جائے گی۔اس فلم میں ان کے ساتھ فرحان اختر کام کرتے نظر آئیں گے۔اس فلم میں پریانکا چوپڑا پہلی بار ایک نوجوان لڑکی کی والدہ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ پریانکا چوپڑا اپنے چند بولی وڈ منصوبے مکمل کرنے کے بعد مستقل طور پر امریکا منتقل ہو جائیں گی۔ دکن کیرونیکل نے اپنی رپورٹ میں ذرائع سے بتایا کہ پریانکا چوپڑا نے شادی کے بعد کوئی بھی بولی وڈ فلم سائن نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے بھارت میں کسی اور منصوبے میں کام کرنے کی حامی بھری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پریانکا چوپڑا شادی سے قبل کیے گئے معاہدوں پر عمل کرکے انہیں مکمل کرنے کے بعد بھارت سے ہمیشہ کے لیے امریکا منتقل ہوجائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں